اصلی پولیس مقابلہ ساتھی چھڑا لیا، کانسٹیبل زخمی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گنجیال شمالی سے ملحقہ ڈیرہ سلطان پر تین افراد محمد عرفان ‘ اکبر علی ‘ عبدالرحمن اور اُن کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ایک کانسٹیبل محمد اکرم شاہین کو زخمی کر دیا اور پولیس کی حراست سے ملزم محمد اکرم کو آزاد کرا لیا۔ پولیس نے اے ایس آئی افتخار حسین کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت ‘ اقدام قتل اور پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کے الزام میں زیر دفعات 324‘ 353‘ 222‘ 225‘ 186‘ 148اور 149مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی ر کے مطابق پولیس نے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ملوث ملزم اکرم گنجیال کی گرفتاری کیلئے ڈیرہ سلطان پر چھاپہ مارا اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ملزم کو پکڑ کر واپس آ رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں عرفان ‘ اکبر اور عبدالرحمن وغیرہ نے پولیس پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوا۔
;
اصلی پولیس مقابلہ ساتھی چھڑا لیا، کانسٹیبل زخمی اصلی پولیس مقابلہ ساتھی چھڑا لیا، کانسٹیبل زخمی Reviewed by Khushab News on 10:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.