فون کال نے پانچ لاکھ سے محروم کردیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) زلزلہ سے جاں بحق ہونیوالی ہڈالی کی فوزیہ بی بی کے لواحقین کو حکومت کی طرف سے 5لاکھ کا امدادی چیک دینے کا معاملہ اس وقت کھٹائی میں پڑ گیا جب سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ڈی سی او آفس جوہرآباد میں متوفیہ کے خاوندعتیق الرحمن کو چیک دینے ہی والے تھے کہ عین اس وقت وزیر اعلی سیکرٹریٹ لاہور سے کال موصول ہوئی کہ چیک دینا موخر کردیا جائے اور متذکرہ خاتون کی وفات کی تحقیقات کرکے اسکی رپورٹ بھجوائی جائے۔ امدادی چیک دینے کا فیصلہ تحقیقاتی رپورٹ دیکھنے کے بعد کیا جائے گااسطرح لواحقین کو ایک فون کال کی وجہ سے امدادی چیک کے بغیر خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔
;
فون کال نے پانچ لاکھ سے محروم کردیا فون کال نے پانچ لاکھ سے محروم کردیا Reviewed by Khushab News on 9:30:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.