پیل میں عمران بشیر کی حمائت کا اعلان

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)موضع پیل میں ڈیرہ چمن عباس مقام کے مکینوں نے ملک ظفراقبال،بشیر احمد ،جاوید اقبال کی قیادت میں اپنی برادری اور دیگر محلہ کے رہائشیوں نے امیدوار چیئرمین ملک عمران بشیر اعوان ،وائس چیئرمین ملک دوست محمد کی حمایت کا اعلان کردیا اور دعائے خیر دی اورکہا کہ ملک کرم بخش اعوان مرحوم،ملک بشیرخان مرحوم کی علاقے میں بے لوث خدمات کو بھلایا نہیں جاتا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک عمران بشیر اعوان نے کہا کہ منتخب ہوکر اپنے داداجی،والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے کی دویلپمنٹ کے لئے کام کرؤں گا اور میرے دروازے تمام حلقے کیہر فرد کیلئے کھلے رہیں گے اس موقع پر ملک مظہر خان اعون،ملک شبیر خان اعوان،ملک طائر خان،سابق ناظم ملک پرویز خان،سابق چیئرمین ملک انور خان ،سابق کونسلر ملک عامر کھلان،ملک اشرف کھلان اور ڈی سی گروپ کے رہنما ملک عزیز مستیال بھی موجود تھے۔
;
پیل میں عمران بشیر کی حمائت کا اعلان پیل میں عمران بشیر کی حمائت کا اعلان Reviewed by Khushab News on 9:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.