عمران خان شدید برہم ، دھمکی ڈے الی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)لاہور میں یوتھ کنونشن کے دوران بدنظمی اور شور پر کپتان کا موڈ خراب ہو گیا، پہلے ڈانٹ ڈپٹ کر کے کارکنوں کو قابو کرنے کی کوشش کی، پھر وہاں سے چلے جانے کی دھمکی بھی دی لیکن ٹائیگرز خاموش ہوئے، نہ منظم، ناقص ساؤنڈ سسٹم نے بھی عمران خان کو بیزار کئے رکھا۔ شور ہی شور، بیچارے کپتان کی بات پر توجہ نہ غور۔ لاہور میں یوتھ کنونشن کے دوران کپتان اسٹیج پر آئے تو جنون قاعدے قانون سب بھول گیا۔ ہڑبونگ مچا تو عمران خان کا موڈ بھی خراب ہو گیا، پہلے ڈانٹ پلائی، پھر دھمکی دی، شور کرنے والوں کو باہر نکالنے کی ہدایت بھی کر دی۔ یہ اعلان بھی کیا کہ پانچ تک گنوں گا، پھر چلا جاؤں گا۔ نعروں پر اکتاہٹ کا اظہا ر کرتے ہوئے عمران خان نے ڈسپلن پر لیکچر بھی دے ڈالا لیکن بے سود، کارکن منظم ہوئے، نہ خاموش۔ کپتان ناقص ساؤنڈ سسٹم پر بھی بیزار بیزار دکھائی دئیے۔ بالآخر جب کارکنوں کا جوش ٹھنڈا پرا اور خطاب کا باری آئی تو کپتان نے سکھ کا سانس لیا
;
عمران خان شدید برہم ، دھمکی ڈے الی عمران خان شدید برہم ، دھمکی ڈے الی Reviewed by Khushab News on 7:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.