جوہرآباد،عبدالمنان خان کو زور کا جھٹکا دھیرے سے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلاک نمبر 1جوہر آباد کی بلوچ برادری نے میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر20میں جنرل کونسلر کے آزاد امیدوار رانا محمد خا لدالمعروف برگری کی حمایت
کلا اعلان کر دیا ، یہ اعلان بلوچ برادری کی سرکردہ شخصیت اور ممتاز خاتون سماجی کارکن سعیدہ فاطمہ بلوچ نے ورکرز کالونی میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران کیا ۔محترمہ سعیدہ فاطمہ بلوچ نے کہاہے کہ رانا محمد خالد ایک محنتی اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والی مخلص انسان ہیں جو یقیناً جوہر آباد کے مکینوں کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے جنرل کونسلر رانا محمد خالد (برگری) کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا مشن لے کر انتخابی میدان میں اترے ہیں اور انشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی سعی کریں گے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس وارڈ سے سابق چیئرمین بلدیہ جوہرآباد ملک بشیر اعوان ایڈووکیٹ کے بھائی ملک نذیر اعوان پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اور عبدالمنان خان  مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن  لڑرہے ہیں۔ بلوچ برادری کی خالد برگری کی حمائت کو سیاسی مبصرین ن لیگ کے عبدالمنان خان کیلئے سیاسی دھچکا قرار دے رہے ہیں کیونکہ اس سے انکے ووٹ بنک میں ڈنٹ پڑا ہے۔

;
جوہرآباد،عبدالمنان خان کو زور کا جھٹکا دھیرے سے جوہرآباد،عبدالمنان خان کو زور کا جھٹکا دھیرے سے Reviewed by Khushab News on 10:10:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.