فوج کے زیر اہتمام کھیلوں کا آغاز

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) دیگر اضلاع کی طرح ضلع خوشاب میں بھی کالجز اورسکولوں کے بچوں کے درمیان مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیئے پاسبان سپورٹس کا آغاز ہو گیا ہے ۔یہ پروگرام پاکستان آرمی کی جانب سے آرگنائز کیا گیا ہے ۔آج کی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہر آباد میں ہو ا جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او خوشاب ضیاء الرحمن تھے ۔کالج میں مہمان خصوصی ڈی سی او نے والی بال میچ اور بیڈ منٹن کے کھیلوں کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ کالج کے پرنسپل پروفیسر ملک فتح محمد ،ڈپٹی دائریکٹر کالجز تنویر قریشی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز عامر علی رضا ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد ،اظہر حسین ہمدانی ایڈووکیٹ، کالج ھذا کے پروفیسر ،لیکچراز اور مختلف کالجز کے کھلاڑی بچے موجود تھے ۔سٹیج سیکرٹری پروفیسر بدرمنیر الدین تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او ضیاء الرحمن نے کہا کہ پاکستان آرمی کے تعاون سے یہ کھیلوں کا انعقاد نوجوان نسل میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ دینا اہم قدم ہے ۔ سپاکستان آرمی اور پوری قو م نے ملک کے دشمنوں اور دھشت گردوں کو پیغام د ے د یا ہے کہ اس قوم کے خلاف ان کی کوئی سازش کامیاب نہ ہو گی ۔ہمارے تعلیمی ادارے اور کھیل کے میدان ہمیشہ آباد رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے تعلیم کے شعبہ میں اقدامات نہایت قابل ستائش ہیں ۔ لہذااب ہمارے نوجوان طالب علموں کو یہ عہد کرنا ہو گا کہ وہ اس کابھر پور فائدہ اٹھائیں اور ملک کے مستقبل کے لیئے وہ ا یک اہم کردار ادا کریں ۔مزید انہوں نے کالج پرنسپل کے مطالبہ پر کھیلوں کی مد میں فنڈز کی دستیابی کرانے کا بھی وعدہ کیا ۔قبل ازیں پرنسپل کالج نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کی نصابی ،غیر نصابی سرگرمیوں اور طالب علموں کے بین الاقوامی سطح تک کھیلوں کے مقابلہ کے رحجان کی بھی تفصیل بتائی ۔ 

;
فوج کے زیر اہتمام کھیلوں کا آغاز فوج کے زیر اہتمام کھیلوں کا آغاز Reviewed by Khushab News on 7:51:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.