دیرینہ عدوات مخالف کو زخمی کردیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنڈی مہروال میں ایک شخص محمد نذیر نے دیرینہ عداوت کی بنا پر ساجد حسین اعوان پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ساجد حسین اعوان کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہان اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تھانہ صدر جوہرآباد نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 324ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین قتل کی دیرینہ دشمنی چل رہی تھی گذشتہ روز جب ساجد حسین اپنے ماموں زاد توقیر عثمان اور چچا زاد شرافت حسین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا تو ملزم محمد نذیر نے اُن پر اچانک فائرنگ کر دی۔
;
دیرینہ عدوات مخالف کو زخمی کردیا دیرینہ عدوات مخالف کو زخمی کردیا Reviewed by Khushab News on 7:33:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.