فوج کے زیر اہتمام ہائی سکولوں درمیان کھیلوں کے مقابلے

خوشاب نیوزڈاٹ کام) پاکستان آرمی کی جانب سے آرگنائز کردہ تیسرے روز کے کھیلوں کے مقابلوں میں ضلع کے مختلف ہائی سکولوں کے طالب علموں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور اپنی اپنی کارکردگی دکھائی۔ تیسرے روز رسہ کشی ،بیڈمنٹن ،فٹ بال،کبڈی ،کرکٹ ،والی بال اور دیگر کھیل کھیلے گئے ۔تفصیل کے مطابق رسہ کشی کا پہلا کھیل ،بمبول وائز گروٹ جبکہ دوسرا کھیل ستھ شہانی وائز خالق آباد کھیلا گیا ۔پہلے کھیل میں گروٹ اور دوسرے کھیل میں خالق آباد کی ٹیموں نے کامیا بی حاصل کی ۔بیڈ منٹن کے دو میچ کھیلے گئے پہلا میچ بھان وائز خوشاب دوسرا میچ خوشاب وائز جھرکل ہو ا۔ بیڈ منٹن کے پہلے میچ میں خوشاب جبکہ دوسرے میچ میں بھی خوشاب کی ٹیم نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ٹیبل ٹینس کاایک میچ ہوا ۔ٹیبل ٹینس کا میچ گورنمنٹ جوہر میموریل ہائی سکول اورگورنمنٹ ہائی سکو ل خوشاب کے مابین کھیلا گیا ۔اس میں گو ر نمنٹ جوہر میموریل ہائی سکول کی ٹیم نے فتح حاصل کی ۔فٹ بال کا کھیل 47 ایم بی اور جوہر سکول کی ٹیم کے درمیان ہوا ،جوہر سکول کی ٹیم کامیاب ہوئی ۔کبڈی کے دومیچز ہوئے ۔کبڈی کا پہلا میچ 47 ایم بی وائز 45 ایم بی، جبکہ دوسرا میچ 4 ٹی ڈی اے اور پیلوینس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔ کبڈی کے پہلے میچ میں 47 ایم بی اور دوسرے میچ میں 4 ٹی ڈی اے کی ٹیموں نے فتح حاصل کی ۔ کرکٹ کا پہلا میچ جوہر میموریل اور مردوال جبکہ دوسرا میچ کفری اور قائدآباد کی ٹیموں کے مابین ہوا، کرکٹ کے پہلے میچ میں جوہر میموریل سکول جبکہ دوسرے میچ میں قائدآباد کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی دکھا کر فتح حاصل کی ۔والی بال کا کھیل راہداری وائز بلند ہوا ،راہداری سکول کی ٹیم نے ا چھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا اور کامیاب ہوئے ۔گورنمنٹ ہائی سکولوں کی مختلف کھیلوں میں ایجوکیشنسٹ کو مہمانان خصوصی کا اعزاز دیا گیا تھا ۔والی بال کے مہمان خصوصی گورنمنٹ ہائی سکول بلندکے ہیڈ ماسٹرشیر بہادر ، رسہ کشی کے گورنمنٹ ہائی سکول 45 ایم کے سینئر ہیڈ ماسٹررانا جاوید اقبال ،رسہ کشی کے دوسرے کھیل میں ہیڈ ماسٹر شیخ ارشد نے شرکت کی ۔بیڈ منٹن ون کے مہمان خصوصی ہیڈ ماسٹر حاجی محبوب ،بیڈ منٹن ٹو کے ایس ایس ٹی عبدالسمیع، ٹیبل ٹینس کے ہیڈ ماسٹر طہورارشد ،فٹ بال کے میچ میں اے ای او فزیکل عابد حسین ،کبڈی میں ایکس اے ای اوفزیکل فیروز شاہ،کرکٹ کے کھیل میں ہیڈ ماسٹر محمد کامران کو مہمان خصوصی بنایا گیا ۔
;
فوج کے زیر اہتمام ہائی سکولوں درمیان کھیلوں کے مقابلے فوج کے زیر اہتمام ہائی سکولوں درمیان کھیلوں کے مقابلے Reviewed by Khushab News on 6:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.