پنڈی مہروال، امام مسجد پر سنگین الزام


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیئرمین حقوقِ انسانی کمیشن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآباد نے کمسن طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے امام مسجد کیخلاف مقدمہ نہ درج کرنے پر ڈی پی او خوشاب اور ایس ایچ او تھانہ جوہرآباد سے 23نومبر کو رپورٹ طلب کر لی یہ کاروائی پنڈی مہروال کے رہائشی صابر حسین اعوان کی جانب سے دی جانیوالی درخواست کی روشنی میں کی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کا دس سالہ بیٹا محمد یاسر چھٹی جماعت کا طالبعلم ہے اور گاؤں کی مسجد میں قرآنِ پاک کی تعلیم بھی حاصل کر رہا ہے۔ 13نومبر کو مسجد کا پیش نماز اُسے مسجد کی بیٹری اُٹھانے کے بہانے گھر لے گیا اور وہاں لے جا کر اُسے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ اس واقعہ کی اطلاع باقاعدہ پولیس کو دی گئی لیکن ایس ایچ او جوہرآباد نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ فاضل عدالت نے پولیس کو 23نومبر کو عدالت میں وضاحت پیش کرنے کا حکم صادر کیا۔
;
پنڈی مہروال، امام مسجد پر سنگین الزام پنڈی مہروال، امام مسجد پر سنگین الزام Reviewed by Khushab News on 11:07:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.