جاوید اعوان نے جے یو آئی ف سے مدد مانگ لی


نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)ایم پی اے ملک جاوید اعوان نے جے یو آئی (ف) وادی سون کے سرپرست محمد عجائب محمدی سے مدرسہ جامعہ دوستیہ میں ملاقات کی انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں اپنے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے لئے مدد مانگ لی جے یو آئی کے رہنماؤں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جن کو ایم پی اے مان لیا جن میں علما کو لاؤڈ سپیکر مساجد میں چلانے اور امن کمیٹیوں ،مصالحتی کمیٹیوں میں من پسند لوگوں کو شامل کرنا اور علماء کو شامل نہ کرناایم پی اے جاوید اعوان نے کہا کہ آپ کے مطالبات جائز ہیں جلد حل کردیا جائے گا محمد عجائب محمدی نے واضع کیا کہ ابھی تک ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ الحاق نہیں ہوا جو بھی ضلعی قیادت فیصلہ کرئے گی ہم پابند ہونگے ہماری ملاقات کو مسلم لیگ ن میں شمولیت نہ سمجھا جائے ابھی تک مذاکرات جاری ہیں۔
;
جاوید اعوان نے جے یو آئی ف سے مدد مانگ لی جاوید اعوان نے جے یو آئی ف سے مدد مانگ لی Reviewed by Khushab News on 10:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.