مخالفین جھوٹ بول کر سستی شہرت حاصل کررہے ہیں، کرم الہی بندیال

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک کرم الٰہی بندیال نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی اکائی ہیں اُنھیں مضبوط سے مضبوط تر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ بلدیاتی معرکہ آرائی میں مخلص اور دیانتدار اُمیدواروں کو بھی کامیابی سے ہمکنار کیا جائے۔ حلقہ پی پی 40کے مکین باشعور ہیں ‘ گذشتہ عام انتخابات کی طرح پانچ دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں بھی ان کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے ہی حق میں ہوگا۔ وہ یونین کونسل وڑچھہ میں چیئرمین کے عہدہ کیلئے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر اُمیدوار احمد نواز ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے دوران منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور دور افتادہ و پسماندہ علاقوں میں ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے اور انشاء اﷲ ان اہداف کے حصول کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ مخالفین کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں محض سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے عوام کو فریب دے رہے ہیں۔ بلدیاتی معرکہ آرائی میں یونین کونسل وڑچھہ حلقہ پی پی 40کے باشعور عوام علاقہ اور عوام کے بہترین مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک احمد نواز ایڈووکیٹ کو ہی کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔اجتماع سے چیئرمین شپ کے اُمیدوار احمد نواز اور دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔
;
مخالفین جھوٹ بول کر سستی شہرت حاصل کررہے ہیں، کرم الہی بندیال مخالفین جھوٹ بول کر سستی شہرت حاصل کررہے ہیں، کرم الہی بندیال Reviewed by Khushab News on 10:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.