بلدیات تین وزیروں سے مقابلہ ہے،کرم الہی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پنجاب اسمبلی کے رکن ملک کرم الٰہی بندیال نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 40میں ہونیوالی بلدیاتی معرکہ آرائی کے دوران میر مقابلہ سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک ، سابق صوبائی وزرا ملک خدا بخش ٹوانہ اورسابق وزیر الحاج ملک صالح محمد گنجیال کے ساتھ ہے ۔ انشاء اللہ اپنے حامیوں کی قوت سے ان تینوں شخصیات کے حمایت یافتہ امیدواروں کو شکست سے دو چار کروں گا ۔کامیابی میرے حمایت یافتہ امیدواروں کا مقدر بن چکی ہے ، وہ یونین کونسل گنجیال شمالی میں انتخابی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل گنجیال شمالی سمیت پورے حلقہ پی پی 40میں ہمارے امیدوراوں کی پوزیشن انتہائی مستحکم ہے اوروہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، ملک کرم الٰہی بندیال کا کہنا تھا کہ الحاج صالح محمد گنجیال میں اتنی صلاحیت ہی نہیں کہ وہ ہمارا مقابلہ کر سکے اس لئے اس نے پدھراڑ اور ہموکہ سے مدد حاصل کی ہے ، انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین رات کی تاریکی میں ووٹ مانگتے ہیں جبکہ میں نے اپنے حامیوں کو دن کے اجالے میں ووٹ مانگنے کی ہدایت کر رکھی ہے تاکہ لوگوں کی نیندیں خراب نہ ہوں۔ اجتماع سے چئیرمین شپ کے امیدوار ملک شہر یار بندیال اور وائس چئیرمین کے امیدوار سکندر احمدال نے بھی خطاب کیا ۔
;
بلدیات تین وزیروں سے مقابلہ ہے،کرم الہی بلدیات تین وزیروں سے مقابلہ ہے،کرم الہی Reviewed by Khushab News on 7:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.