خدا بخش ٹوانہ کی اپیل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سپریم کورٹ آف پاکستان کے لارجر بینچ نے سابق صوبائی وزیر ملک خدا بخش ٹوانہ کی انتخابی عذرداری کی اپیل مسترد کر دی‘ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ‘ مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تھا۔ سابق صوبائی وزیر ملک خدا بخش ٹوانہ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 42خوشاب چار سے اپنے مد مقابل الیکشن جیتنے والے اُمیدوار ملک محمد وارث کلو کیخلاف اپیل دائر کر رکھی تھی جس میں اس حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔ ملک خدا بخش ٹوانہ کی جانب سے بیرسٹر وسیم سجاد جبکہ ملک وارث کلو نے خود اور انکے بیٹے بیرسٹر معظم  شیرکلو نے دلائل دیئے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں الیکشن ٹربیونل میں ملک خدا بخش ٹوانہ کی عذرداری کو مسترد کر دیا تھا جس پر اُنھوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کی تھی۔
;
خدا بخش ٹوانہ کی اپیل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا خدا بخش ٹوانہ کی اپیل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا Reviewed by Khushab News on 8:35:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.