اور اب کھوڑہ بھی نشانے پر

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی) سورکی،انگہ اور اب کھوڑہ چوروں کے نشانے پر گزشتہ رات نامعلوم چور موضع کھوڑہ کے چھ گھروں سے لاکھوں روپوں کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چرا کے لے گئے اہل خانہ گہری نیند سوتے رہ گئے تفصیل کے مطابق گزشتہ چار روز سے وادی سون کے موضع سورکی موضع انگہ اور اب موضع کھوڑہ سے نامعلوم چور فتح خان کے گھر سے ایک لاکھ،ربنواز کے گھر سے سترہ تولے سونا کے زیورات،مختار کے گھر سے ایک لاکھ تیس ہزار ،محمد اسلم کے گھر سے طلائی زیورات،محمد حسن کے گھر سے چارلاکھ ،مروت پٹھان کے گھر سے پچاس ہزار اور بابا سردار کے گھر سے تیس ہزار کی نقدی لے گئے علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ مسلسل چار روز سے وادی سون کے مختلف قصبات میں چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس مشکوک افراد کے
خلاف کاروائی کرئے 
دریں اثناء سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک اور قومی اسمبلی کے رکن ملک عزیر خان نے وادی سون اور مہاڑ کے مواضعات سورکی، کھوڑہ اور چوہا میں ہونیوالی دکیٹی کی درجنوں سنگین وارداتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی پولیس ڈاکووں کی گرفتار ی، متاثرین کی داد رسی اور عوام میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کیلئے اپنا کرادرا ادا کرے ، اخباتر نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکو مختلف مواضعات سے لاکھوں کی نقدی اور زیورات لوٹ چکے ہیں لیکن ابھی تک نہ ان وارداتوں کے مقدمات درج کئے گئے ہیں اور نہ ہی ڈاکووں کی گرفتاری کے کوئی تحرک کیا گیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ مسلح ڈاکو رات کی تاریکی میں مواضات سورکی کے علاقہ ڈھوک مانے والی، کھوڑہ اور جاہلر کے علاقہ کالی بیر میں محمد اکرم، ولی محمد،امیر افضل،سعید احمد، معروف پٹھان،، محمد سردار،رفیع خان،حاجی دوست محمد،عمر دراز، خالقدادعبدا للہ سمیت متعدد افراد کے گھروں میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا نے کے بعد نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے انہوں نے کہا کہ ڈکیٹی کی ان سنگین وارداتوں میں مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹی گئی ۔ چوری اور ڈکیتی کی ان وارداتوں کے پیش نظر پورے علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور لوگوں ک نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ ادھر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس ان وارداتوں کی تحقیقات کر رہی ہے تحقیقات کے بعد نہ صرف ان واداتوں کے مقدمات درج کئے جائیں گے بلکہ ڈاکووں کی گرفتاری کی بھی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔;
اور اب کھوڑہ بھی نشانے پر اور اب کھوڑہ بھی نشانے پر Reviewed by Khushab News on 10:22:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.