آج کا اخبار , منگل 10 نومبر2015


یوم اقبال کے موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں تقریب

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے زیر اہتمام یوم اقبال کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ضلعی زکوٰۃ وعشر کمیٹی ضلع خوشاب کے چیئرمین چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ ۔ جبکہ مہمانِ خصوصی یونیورسٹی آف ایجوکیشن جوہرآباد کیمپس کی پرنسپل محترمہ مسرت برجیس تھیں۔اس تقریب میں مقررین نے علامہ اقبال کے افکار و نظریات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی پرنسپل محترمہ برجیس ظفر نے کہا کہ مصور پاکستان حضرت علامہ اقبال نے اپنی شاعری کو انقلاب کا ذریعہ بنا کر تحریک پاکستان کی بنیاد رکھی۔ انھوں نے اپنے اشعارمیں ملت اسلامیہ کو عمل اور مساوات کا درس دیا انھوں نے کہا کہ آج نوجوان نسل کو حضرت علامہ اقبالؒ کے افکار و نظریات سے آشنا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہر تعلیمی ادارہ میں بزم اقبال قائم ہے اور اقبالیات کے حوالے سے خصوصی کردار ادا کیا جا رہا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ دیگر سرکاری اداروں میں بھی شاعر مشرق حضرت علامہ اقبالؒ کے گوشہ حیات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل کے سابق رکن حافظ خان محمد ماہل ایڈووکیٹ نے کہا کہ کلام اقبال ہمارا تہذیبی ورثہ ہے۔ علامہ اقبال وہ عظیم شخصیت ہیں جن کے نزدیک تہذیب کی آساس‘ مذہب اسلام ہے۔ علامہ اقبال ایک آفاقی شاعر تھے قرآن و حدیث اور اسوۂ رسول ؐ ان کی شاعری کے مواخذات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری کا اعجاز یہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد اور خود مختار مملکت پاکستان میں آزادی کی سانسیں لے رہے ہیں۔ چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ شاعر مشرق کو مذہب سے انتہائی لگاؤ تھا ان کی قلندرانہ اور درویشانہ زندگی کے رنگ کا ان کی شاعری پر بھی انتہائی گہرا ہے۔ وہ ہمیشہ مسلمانانِ عالم کی زبوں حالی پر افسردہ رہے اور اپنے کلام کے ذریعے ان کی راہنمائی کرتے رہے۔ انھوں نے کہا کہ مفکر پاکستان کے چاہنے والوں کی تعداد ستاروں کی طرح ہے ۔ان کی ساری شاعری میں قوم کیلئے ایک تڑپ موجود ہے اور ان کا ہر شعر ملت کیلئے اصلاح کا پیغام دیتا ہے۔انھوں نے کہا کہ حضرت علامہ اقبالؒ اسلام کے نمائندہ اور سفیر ہیں ان کے کلام کا طرۂ امتیاز یہ ہے کہ ان کی تخلیات اور افکار سے تمام شعراء نے راہنمائی حاصل کی حضرت علامہ اقبال رسول کریم ﷺ کے محبت کے ترجمان بن کر ابھرے۔ جب فتنہ قادیانیت عروج پر تھا تو انھوں نے اس حوالے سے بھی اپنی انقلابی شاعری کے ذریعے اس فتنہ کیخلاف آواز بلند کی وہ صرف زبانی کلامی شاعر یا گفتار کے غازی نہیں بلکہ کردار کے بھی غازی تھے۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی راہنما ملک محبوب الرسول قادری نے کہا کہ علامہ اقبال کا شمار ان عظیم مسلمان مفکروں میں ہوتا ہے جنھوں نے ملت اسلامیہ کے احیا اور بالخصوص احیائے انسانی کو اپنا نصب العین بنایا اور اپنی فکری ار فنی صلاحیتوں کو اس بلند مقصد کے حصول کیلئے استعمال کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام نے زندگی کو ایک ادبی حقیقی کے طور پر پیش کیا علامہ اقبال زندگی کو مسلسل حرکت سے تعبیر کرتے تھے اور ان کے نظریہ کے مطابق زندگی ہمیشہ نئی سے نئی کیفیات سے دو چار رہنے کا نام ہے۔تقریب سے الطاف چغتائی‘ صاحبزادہ ممتاز جاوید ‘محمد ارشد بھٹہ‘ عبدالجبار شاکر‘ احسان اﷲ صدیقی‘ ملک محمد حیات‘ محمد خورشید انور ‘خرم جمال اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ 

پاکستان عظیم الشان محفل نعت 15نومبر کو جوہرآباد میں منعقد ہوگی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد اورانجمن غلامانِ مصطفی کے زیر اہتمام26ویں کل پاکستان عظیم الشان محفل نعت 15نومبر بروز اتوار بعد از نمازِ عشاء ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔ محفل نعت کی صدارت مرکزی نعت کونسل سرگودھا کے صدر چوہدری حاجی خالد مسرت ایڈووکیٹ کریں گے جبکہ مہمانانِ خصوصی انجینئر گل اصغر بگھور ‘ چوہدری رضوان مختار رندھاوا ہوں گے۔ محفل نعت میں ملک کے جو نامور ثناء خوان اور قاری شرکت کررہے ہیں ان میں پروفیسر قاری محمد مشتاق انور للہ ٹاؤن‘ علامہ صاحبزادہ محمد ظفر الحق بندیالوی بندیال شریف‘ شکیل اشرف قادری سیالکوٹ‘ نور سلطان صدیقی قادری لاہور‘ قاری شاہد محمود قادری ساہیوال‘ احمد رضا قادری لاہور اور الحاج محمد شہزاد حنیف مدنی لاہور شامل ہیں۔ محفل نعت کے آرگنائزر الطاف چغتائی نے بتایا ہے کہ محفل نعت کے شرکاء میں سے تین خوش نصیبوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے ٹکٹ بھی دیئے جائیں گے۔ 

سیاسی مخالفین منفی سیاست کررہے ہیں، سمیرا ملک

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نامزد اُمیدواروں کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے ‘ سیاسی مخالفین منفی پروپیگنڈہ اور الزام تراشیوں کی سیاست سے عوامی حمایت کا رُخ تبدیل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انشاء اﷲ ضلع خوشاب کے تمام بلدیاتی حلقوں میں مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اُمیدوار ہی کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔ وہ وادی سون اور مہاڑ کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی اُمیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہی تھیں۔ اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی گذشتہ تین سالہ کارکردگی روزِ روشن کی طرح عیاں ہے پاکستانی عوام باشعور ہیں ‘ کھوٹے اور کھرے کی پہچان رکھتے ہیں۔ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنا پر ہی کامیابی حاصل کرے گی۔ محترمہ سمیرا ملک نے کہا کہ عمران خان نے عوامی فلاح و بہبود کے ہر منصوبہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں اور حکومتی پالیسیوں کے ثمرات کی عوام تک منتقلی میں حائل ہونے کی کوشش کی۔ مسلم لیگی قائدین نے ثابت قدم رہتے ہوئے ایک تسلسل کیساتھ عوامی مفادات کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری رکھا اور راستے کی ہر رکاوٹ کو پاؤں کی ٹھوکر سے دور کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد بھی عوام کی ترقی و خوشحالی کے کسی منصوبہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔ ترقیاتی عمل میں مزید تیزی لائی جائے گی اور حکومت کی انقلابی پالیسیوں کے ثمرات دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں تک بھی پہنچیں گے۔ بالخصوص وادی سون اور مہاڑ کا کوئی بھی علاقہ ڈویلپمنٹ سے محروم نہیں رہے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ عوام پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسلم لیگی پالیسیوں پر عملدرآمد کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے مسلم لیگ ن کے نامزد اُمیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

زیر حراست ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نوشہرہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک زیر حراست ملزم فضل محمود ساکن ڈھوک کھبیکی سے دورانِ تفتیش اس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ بندوق بارہ بور برآمد کی ہے۔ دریں اثناء مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث زیر حراست ملزم محمد اسماعیل جٹ سے دورانِ تفتیش اس کی نشاندہی پر تیس بور پسٹل برآمد کیا ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

خوشاب منشیات فروش سے چرس برآمد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب پولیس نے منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران دربار بادشاہاں والا کے نزدیک اچانک چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش شہباز خان کو گرفتار کر لیا‘ ملزم کے قبضہ سے 1020گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم شہباز کیخلاف منشیات فروشی کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تین روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ صحت کی جانب سے محکمہ صحت کی جانب سے نسل نو کو پولیو کے موضع مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے ضلع خوشاب میں سہہ روزہ قومی پولیو مہم 10نومبر کو شروع ہو گی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر قاضی آصف محمودنے بتایا ہے کہ مہم کے دوران ضلع خوشاب کے ایک لاکھ 77ہزار 877 کمسن بچوں کو پولیو ڈراپس پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ان اہداف کے حصول کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے 438موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 65فیکسڈ اور 26ٹرانزٹ ٹیمیں کام کریں گی۔ پولیو مہم کی مانیٹرنگ براہِ راست ای ڈی او ہیلتھ اور ڈی او ہیلتھ کریں گے۔ اُنھوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی جانب سے چلائی جانیوالی اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنے کمسن بچوں کو پولیو ڈراپ پلوانے میں تعاون کریں۔

سرکاری ہسپتالوں میں ناقص صفائی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے محکمہ صحت کی زیر نگرانی چلنے والے بنیادی مراکز صحت چک 56ایم بی‘ چک 59ایم بی‘ کنڈ اور وہیر کا اچانک معائنہ کیا۔ اُنھوں نے معائنہ کے دوران صحت و صفائی کے ناقص نظام پر بی ایچ یو چک نمبر56ایم بی اور چک 59ایم بی کے عملہ صفائی کی ناقص کارکردگی پر ان کے الاؤنسسز میں کٹوتی کا حکم جاری کیا ہے۔ اُنھوں نے محکمہ صحت کے سٹاف کو انتباہ کیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر بروقت حاضری یقینی بنائیں اور صحت و صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مٹھہ کھو ، عیسائی نوجوان کا قبول اسلام

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ کھوکے رہائشی ایک عیسائی رمضان نے اسلام قبول کر لیا‘ اس نے اسلام قبول کرنے کا اعلان جامع مسجد نورانی اڈا لاریاں میں محمد عمران علی عطاری اور محمد شہزاد علی عطاری کی موجودگی میں کیا۔ نو مسلم نوجوان کا اسلامی نام محمد رمضان رکھا گیا ہے۔ محمد رمضان کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے اسلام کی حقانیت اور سچائی سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا اور انشاء اﷲ وہ تاحیات اسلامی تعلیمات پر کاربند رہیں گے۔ 

ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگ کا امیدوار پی ٹی آئی میں شامل

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ نہ ملنے پر میونسپل کمیٹی جوہر آباد وارڈ نمبر6کے امیدوار ملک محمد بشیر اعوان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اورپی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر حاجی صدیق کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، انہوں نے یہ اعلان پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر ملک مسعود انور کنڈان اور وراڈ نمبر20کے امیوار ملک محمد نذیر اعوان کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی جلسے میں کیا ، ملک بشیر اعوان نے صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا اور مسلم لیگی اکابرین کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عزم کیا ۔

تعلیمات اہلبیت دین کا سر چشمہ ہیں ، تقی نقوی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ممتاز عالم دین مولانا سید محمد تقی نقوی نے کہا ہے کہ تعلیمات اہلبیت دین کا سرچشمہ اور متلاشیان حق کیلئے مشعل راہ ہیں خانوادہ نبوت کے ہر فرد نے دین میین کی اشاعت و ترویج کیلئے لازوال قربانیاں دیں، حضرت امام زین العابدین نے کربلا کے دلسوز واقعات کاعینی شاہد ہونے کے باوجود انتہائی صبرو استقامت کے ساتھ دینی عقائد کے فروغ کیلئے باطل نظریات کے خلاف جہاد جاری رکھا، ان کی عبادت گزاری کے ااعتراف میں ہی انہیں سید الساجدین اور زین العابدین کے ناموں سے یاد کیا جاتا ہے ۔ وہ یوم شہادت امام زین العابدین کی مناسبت سے آستانہ علامہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کر رہے تھے ، مولانا سید تقی نقوی نے کہا کہ ہمیں سیرت سید الشہدا حضرت مام حسین سے جہاں ایثار و قربانی کا درس ملتا ہے وہاں امام زین العابدین کے کرادار سے صبر و رضا اور استقامت کا درس ملتا ہے، امام زین اعابدین نے انتہائی مظلومت کے عالم میں دربار یزید میں مقصدشہادت امام حسین کو جراتمندی کے ساتھ اجاگر کے یزیدیت کا بتوں کو پاش پاش کر دیا ۔ مجلس عزا سے ممتا ذاکر سید مشتاق حسین شاہ آف جھنگ ، شاعر اہلبیت خان محمد الیاس خان اور پروفیسر راجہ مظفر حسن منصور بھی خطاب کیا ۔ مجلس عزا کے اختتام پر ماتمی جلوس نکالا گیا جو اپنے روائتی راستوں اسے گزرتا ہو ا مرکزی امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔جلوس میں مرکزی ماتمی سنگت انجمن حسینیہ،ماتمی دستہ قمر بنی ہاشم اور دیگر ماتمی تنظیموں نے نوحہ خوانی کی ۔ 

ضلعی حکومت کے زیر اہتمام یوم اقبال کی تقریب

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی حکومت خوشاب کے زیر اہتمام جوہر آباد کے ایک نجی ہوٹل میں یومِ اقبال کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد ہو ا ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی رُکن صوبائی اسمبلی پنجاب جاوید اقبال اعوان تھے۔ جبکہ تقریب کی صدارت ڈی سی او خوشاب ضیاء الرحمن نے کی۔تقریب کا اہتمام محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں ڈی او (سی ) عبدالحمید سنبل ،اے سی خوشاب رانا محمد حسین ، چیئرمین آواز فورم ارشد محمود ایڈووکیٹ، ای ڈی او(سی ڈی ) نبیلہ ملک ،پروفیسر خالد جیلانی ،پی ایم ایل این کے ضلعی ایڈیشنل جوانئٹ سیکرٹری عمران بشیر کے علاوہ دیگر افسران اور خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رُکن صوبائی اسمبلی پنجاب ملک جاوید اقبال اعوان نے کہا کہ اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو ہم علامہ اقبال کے افکار اور کلام کو سمجھیں اور ان پر عمل کریں۔چونکہ علامہ اقبا ل کی شاعری قران و سنت کے مطابق ہے، اس میں اس میں ایک بچے سے لیکر بوڑھے انسان تک کو مثبت پیغام دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک جاوید اقبال اعوان نے کہا کہ وہ اقبال کی اردو اور فارسی کی تعلیمات کو سکولوں کی سلیبس میں شامل کرانے کے لئے پنجاب اسمبلی میں ضرور قرار دود پیش کریں گے تاکہ ہمارے بچے ان کی تعلیمات کو سمجھیں اور ان پر عمل پیرا ہوں ۔صدر تقریب ڈی سی او ضیاء الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کی شخصیت ان کی ذات کے اندر سمندر ،بزم اور ایک جہاں کی طرح ہے اوریہ بات روزِ روشنی کی طرح عیاں ہے کہ اقبال حریت ،فکر اور خودی کا شاعر تھا ۔اقبال نے ملت کے ہر فرد کو مقدرکا ستارہ کہا ہے ، اس أے ہمیں اقبال اور اس کی تعلیمات کو زندہ رکھنے کے لئے اپنی اپنی سطح پر اہم کردار ادا کرنا ہے۔ ماہر تعلیم ہیڈ ماسٹر ایم سی ہائی سکول خوشاب نذر حیات خان ،آواز فورم کے چیئرمین ارشد محمود ایڈووکیٹ،رانا مولانا سلیم الرحمن ،ملک محمد اعظم راجڑ ایڈووکیٹ،ظہیرباقربلوچ ،پروفیسر حمیدالرحمن سندھو ،عمران بشیر اعوان اوردیگر مقررین نے علامہ اقبال کی پیدائش ،تعلیم،برصغیرکے مسلمانوں کو یکجا کرنے،مسلمانوں کے لیے ایک علےٰحدہ وطن کا خواب دیکھنے، ان کی جدید شاعری پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ 

فوج کے ایر اہتمام گرلز کالج میں کھیلوں کے مقابلے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاسبان سپورٹس میلہ کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جوہرآباد کی پرنسپل راحیلہ ارشد کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس جوہر آباد میں اتھلیلٹکس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر نعمان اور ان کی اہلیہ تھے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی داریکٹر کالجز تنویرقریشی،اسسٹنٹ ڈاریکٹر کالجز ،عامر علی رضا ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خوشاب تابندہ امجد اور کالج کی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اتھلیٹکس کے ان مقابلہ جات میں خوشاب کے چار کالجوں نے حصہ لیا جن میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جوہر آباد، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین خوشاب ،جوہرکالج آف ایجوکیشن اور پنجاب کالج شامل ہیں ۔اتھلیٹکس کے مقابلوں میں ریس،لانگ جمپ،نیزہ بازی ،گولہ پھینکنا شامل ہیں ۔1500 میٹر،200 میٹر ،اور 400 میٹر لمبی ریس میں نمایاں کامیابی گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جوہر آباد نے حاصل کی اسی طرح لانگ جمپ میں بھی نمایاں کامیا بی ڈگری کالج برائے خواتین جوہر آباد نے حاصل کی ۔ جیولن تھرو میں فسٹ پوزیشن فرحت بتول جوہر کالج آف ایجوکیشن آف سائنسز جوہرآباد،سیکنڈ پوزیشن عاطفہ جوہر ویمن کالج جوہرآباد جبکہ تھرڈ پوزیشن اِسی کالج کی اِرم بتول نے حاصل کی۔

;
آج کا اخبار , منگل 10 نومبر2015 آج کا اخبار , منگل 10 نومبر2015 Reviewed by Khushab News on 4:00:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.