کمسن بچی سمیت تین خواتین گن پوائنٹ پر اغوا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہر آباد کے نواحی علاقوں میں دو خواتین اور ایک کمسن بچی کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کر لیا گیا ، اغوا کی پہلی واردات رکھ رنگپور شمالی میں ہوئی جہاں گلشیر غلام رسول عطا محمد اور محمد شریف وغیرہ 29افراد نے ڈیرہ بھٹیاں والا میں محمد رمضان کے گھر پر پر ہلہ بول دیا اور اسلحہ کی نوک پر محمدرمضان کی بیوی حلیمہ خاتون اور دو سالہ پوتی ایمان کو اٹھا لے گئے ، ملزمان کو شبہ تھا کہ محمد رمضان کے بیٹے نے ملزمان عطا محمد اور محمد شریف کی ہمشیرہ کو اغوا کر رکھا ہے ، اغوا کی دوسری واردات آدھی کوٹ کے نواحی ڈیرہ بلوچاں والا پر ہوئی جہاں تین بھائیوں امیر سلطان، عمران اور سہیل نے اسلحہ کی نوک پر شیر محمد بلوچ کی بیٹی سلمیٰ بی بی کو اغوا کر لیا ، ملزمان کی دو بہنیں حسینہ ، کلثوم اور والدہ حلیمہ بی بی رات کو مہمان بن کر شیر محمد کے گھر ٹھہریں اور رات گئے انہوں نے ملزمان کو بلا لیا جو سلمیٰ کو اسلحہ کی نوک پر زبردستی اٹھا لے گئے ۔ پولیس نے اغوا کی دونوں سنگین وارداتوں کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
;
کمسن بچی سمیت تین خواتین گن پوائنٹ پر اغوا کمسن بچی سمیت تین خواتین گن پوائنٹ پر اغوا Reviewed by Khushab News on 12:29:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.