موٹر سئیکل کمیٹی والوں کی شامت

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس نے چک نمبر 31ایم بی کے رہائشی دو بھائیوں علی رضا بھٹی اور محمد اسماعیل بھٹی کے خلاف لکی کمیٹی کے نام پر عوام سے بھاری رقوم وصول کرنے کے الزام میں زیر دفعہ 420ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج جوہرآباد کے حکم پر درج کیا گیا۔ چک نمبر31ایم بی کے رہائشی محمد یوسف کی جانب سے فاضل عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان علی رضا بھٹی اور اسماعیل بھٹی نے لکی کمیٹی کے نام پر اُس کے بیٹے سے 26ہزار روپے وصول کئے اور قرعہ اندازی میں موٹر سائیکل دینے کا وعدہ کیا۔ بعد ازاں نہ ہی تو رقم واپس کی اور نہ ہی موٹر سائیکل کی قرعہ اندازی کی فاضل عدالت نے پولیس کو درخواست کی روشنی میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
;
موٹر سئیکل کمیٹی والوں کی شامت موٹر سئیکل کمیٹی والوں کی شامت Reviewed by Khushab News on 10:12:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.