آج کا اخبار۔7 نومبر2015

کسان پیکج ملکی تاریخ کا سب سے برا پیکج ہے، آصف بھا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاء نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کسانوں کی تکا لیف کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کی تار یخ کا سب سے بڑا پیکج دیا ہے ۔جس سے کسانوں کوریلیف ملے گا اور وہ اپنی زمینوں میں فصلات کی کاشت اور دیگر ضرویات پورا کر سکیں گے ۔صوبائی وزیر فاطمہ جناح ہال جوہر آباد کے گراؤنڈ میں پی ایم کسان پیکچ کی ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے وہاں موجود کسانوں سے کہا کہ حکومت آپ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے ،حکومت کا یہ پیکچ کسانو ں کو خوشحا لی کی جانب گامزن کرے گا ۔اس لئے آپ اس پیکج سے بھر پور فائدہ اٹھا ئیں اور اپنی فصلات کو بہترین اورجدید طریقے سے کاشت کریں ۔تقریب میں سینٹیر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ،صوبائی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و ایم پی اے کرم الہٰی بندیال ،مسلم لیگی راہنما رضوان بھاء ایڈووکیٹ ، نذر حیات خان بلوچ ،ڈی سی او ضیاء الرحمن ،اے ڈی سی راؤ عاطف ،اے سی خوشاب رانا محمدحسین اور دیگر افسران موجود تھے ۔سینٹیرڈاکٹر غو ث نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کے دھشت گردی کے خاتمے کے لئے کثیر اخراجات ہو رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود حکومت اپنے کسان بھائیوں کی مشکلات کومد نظر رکھتے ہوئے کسانوں کے لئے بہت سے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔صوبائی چیئرمین قائمہ کمیٹی کرم الہٰی بندیال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زراعت ریٹرھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اس لئے کسانوں کو خوشحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، چونکہ کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا ۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی جماعت ہی پاکستان کی خالق ہے اور اس نے ہی ملک کو بچانا ہے لہٰذا آپ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ڈی سی او ضیاء الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان بھائیوں کے لئے یہ تار یخی پیکیج 341 ارب روپے کی خطیر رقم کا ہے۔ حکومت نے یہ ساڑھے 12 ایکٹر تک کے چاول اور کپاس کے کاشتکاروں کے لئے مبلغ پانچ ہزار روپے فی ایکٹر کی مالی معاونت کی ہے ۔اے ڈی سی راؤعاطف نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ سروے کے بعد ضلع بھر میں تقریبا ساڑھے پندرہ ہزار کاشتکاروں کو پیکیج دینے کی سفارشات کی گئی ہیں اورآج 540 کسان اس پیکیج سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی حکومت کی جانب سے منظوری ہوتی رہے گی ،اسی طرح کسانوں کو پے آرڈر دیئے جاتے رہیں گے ۔فاطمہ جناح ہال کے گراؤنڈ میں مختلف مو اضعات سے کاشتکار آئے ہوئے تھے، جن کے لئے انتظامیہ نے ان کے بیٹھنے اور ان کی خاطر تواضح کے لئے انتظامات کئے ہوئے تھے ۔ہال میں انہیں پے آرڈر دینے کے بھی بہترین انتظامات تھے ۔

نوشہرہ کو کھنڈرات میں تبدیل کرنیوالوں کو شکست ہو گی، ریاض بھا


نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)ملک محمد ریاض بھا نے کہا ہے کہ شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں کی شکست ہوگی کیونکہ شہر کی مین سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں اسی طرح اندرون شہر میں گلیاں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں پورا شہر گندگی کے ڈھیروں سے بھرا پڑا ہے جس سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ اب بلدیاتی الیکشن میں عوام نئے چہروں کو آزمائے گی ہمارے گروپ میں شامل تمام امیدوار جذبہ خدمت خلق سے سرشار ہوکر میدان سیاست میں آئے ہیں اور عوام کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہیں۔

یو سی اوچھالی کو ماڈل بنانا میرا مشن ہے، غلام حسین یرال

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)یوسی 1اوچھالی سے چیئرمین کی نشست کیلئے آزاد امیدوار ملک غلام حسین یرال نے کہا ہے کہ عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے کامیاب ہوکر یوسی ون اوچھالی کو ماڈل بنانا میرا مشن ہے وہ محلہ چونترہ بیٹھک صوفی شیر محمد سلفی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ کہ میں نے سیاست کا آغاز عوام کی خدمت کیلئے کیا تھا جو اب تک جاری ہے عوام نے جس طرح سابقہ دور میں مجھ پر اعتماد کیا تھا اور میں نے ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچایا مجھے کوئی ذاتی لالچ نہیں اسی طرح اب بھی عوام نے مجھ پر اعتماد کیا ہے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل اوچھالی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

بیوی اور بیٹی کے قاتل کو دو بار سزائے موت کا حکم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سجاد حسین سندھڑ نے تھانہ سٹی جوہرآباد کے دوہرے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ میں ملوث قاضی کالونی کے رہائشی ملزم عطا محمد مغل کو دو بار سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عطا محمد مغل نے 21جنوری 2015ء کو بد چلنی کے شبہ میں ٹوکے کے پے در پے وار کر کے اپنی شریک حیات اسلم خاتون اور بیٹی فرحت النساء کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔ سٹی پولیس نے عطا محمد مغل کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا۔ 

دھددھڑ، دو بھائیوں نے دوشیزہ کو اغوا کرلیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ڈھوک چشتی داخلی دھدھڑ میں دو بھائیوں حمید سلطان اور محبوب سلطان نے اپنے والد فاروق اور والدہ منور سلطانہ کی مدد سے بشیر عالم اعوان کی بیس سالہ بیٹی مسمات (ب)کو اغواء کر لیا۔ نوشہرہ پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365-B مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق بشریٰ سلطانہ کسی کام کی غرض سے کہیں جا رہی تھی کہ ملزمان اُسے کار میں بٹھا کر لے گئے۔

خوشاب، ایک کلو سے زئد چرس برآمد


خوشاب نیوز ڈاٹ کام )خوشاب پولیس نے منشیات کے خلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران محلہ حسین آباد کے رہائشی بدنامِ زمانہ منشیات فروش وقار عظیم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1110گرام چرس برآمد کی ہے۔ملزم وقار عظیم کیخلاف منشیات فروشی کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بائیس پولنگ سٹیشنوں کیخلاف اعتراضات منظور

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر راؤ محمد عاطف نے ضلع خوشاب میں سات میونسپل کمیٹیوں اور 48یونین کونسلوں کے انتخابات کیلئے تشکیل دیئے جانیوالے پولنگ اسٹیشنوں کیخلاف دائر 62 اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا۔ 22پولنگ اسٹیشنوں کے خلاف اعتراضات منظور کر لیے گئے جبکہ 32 پولنگ اسٹیشنوں کے خلاف دائر اپیلیں خارج کر دی گئیں‘ چار اپیلوں کو ناقابل سماعت ہونے کی بنا پر داخل دفتر کر دیا گیا جبکہ چار پولنگ اسٹیشنوں کی اپیلوں کی پیروی ہی نہیں کی گئی۔

چپھڑ شریف،عرس کی تقریبات ختم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )چپھڑ شریف میں معروف روحانی شخصیات میاں محمد ذکریا اور میاں غلام مرشد کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں‘ تقریبات کے دوران سالانہ عظیم الشان محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں جگرگوشہ حضرت سلطان باہوصاحبزادہ معروف علی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر میاں غلام مرشد اور میاں محمد ذکریا کے معتقدین سمیت عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد موجود تھی۔ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے حضرت صاحبزادہ سلطان معروف علی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں نبی کریم کا ارشاد ہے کہ جو شخص اُمت کے فائدہ کیلئے چالیس احادیث نبوی زبانی یاد کرے گا اﷲ تعالیٰ قیامت کے دن اس کا شمار علماءِ کرام اور شہداء میں کرے گا اور اس کیلئے جنت کے تمام دروازے کھول دیئے جائیں گے ۔ اُنھوں نے کہا کہ اولیائے کرام اور بزرگانِ دین نے انسانیت کو ایمان کی دولت سے سرفراز کیا اس لئے اُن کا احترام کرنا ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خطیب اعظم سرگودھا مولانا قمر ظہور ترابی نے کہا کہ مسلمانوں کی زبوں حالی اسلامی تعلیمات سے روگردانی کا نتیجہ ہے اگر ہم نبی کریمؐ کے راستے پر چلتے ہوئے اُن کی سیرت طیبہ کے مطابق زندگی گزارنے کا عزم کریں تو عالم اسلام کو تمام مشکلات سے نجات مل سکتی ہے۔ محفل میلاد میں تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محمد ثناء اﷲ قادری نے حاصل کی ‘ نقابت کے فرائض مولانا محمد احمد چشتی نے سرانجام دیئے جبکہ معروف ثناء خوان مصطفی ظہور احمد ‘ حق نواز اور قاری سیف اﷲ قادری نے بارگاہِ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا اور حضرت سخی معروف سلطان نے عالم اسلام کی سربلندی کیلئے دُعا کرائی۔

اولیاء کا کردار ہمیشہ جگمگتا رہیگا، عزیر خان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )قومی اسمبلی کے رُکن ملک محمد عزیر خان نے کہا ہے کہ دینی تعلیمات کی اشاعت و ترویج میں اولیائے کرام کا کردار ہمیشہ تاریخ کے صفحات پر
سنہری حروف میں جگمگاتا رہے گا۔ علامہ یار محمد بندیالوی نے ضلع خوشاب کے عوام کو علم کے نور سے منور کرنے کیلئے جو چراغ روشن کیا اس کی لو قیامت تک مدھم نہیں ہو گی۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار استاذ العلماء علامہ یار محمد بندیالوی کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب کی صدارت علامہ صاحبزادہ عبدالحق بندیالوی نے کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے راہنما علی حیدر نور خان نیازی ‘ علامہ منور حسین عثمانی ‘ غلام محمد صدیقی ‘ صاحبزادہ سعید احمد سیالوی‘ مولانا خادم خورشید اور پروفیسر ظفر الحق بندیالوی ‘ ملک نذر الٰہی بندیال سمیت ممتاز علماءِ کرام علمی و ادبی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ملک محمد عزیر خان نے کہا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی اسلام کی حقیقی روح سے آشنائی ملتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ علماءِ کرام کے راستہ پر چل کر زندگی گزاری جائے۔ تقریب میں ادارہ مظہریہ امدادیہ بندیال شریف کے فارغ التحصیل 20علماء کرام اور 8حفاظِ کرام کو دستارِ فضیلت دی گئی اور کامیاب طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ 

منشیات کے مقدمہ میں 2سال سزا دس ہزار جرمانہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ایڈیشنل سیشن جج جوہرآباد یار محمد گوندل نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم مہدی حسن کو 2سال قید سخت اور 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ خوشاب پولیس نے ملزم مہدی حسن سے منشیات برآمد کی تھی اور اس کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان فاضل عدالت کو پیش کیاتھا۔

فوج کے زیر اہتمام کھیلوں کا سلسلہ جاری

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان آرمی کے تحت ضلع خوشاب میں ہائی سکولوں اور کالجز سطح پر کھیلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستان آرمی کی آواز پرلبیک کہتے ہوئے ضلعی حکومت اور محکمہ تعلیم کے افسران خصوصی دلچسپی سے اس پروگرام کو کامیاب بنا رہے ہیں ،طالب علم بھی بڑے شوق و ذوق سے اس میں حصہ لے رہے ہیں ،جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم سب پاک فوج سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ملک سے دھشت گردی کے خاتمے پر ہم سب متحد ہیں ۔ یہی وجہ سے کہ پاک آرمی دھشت گردی پر کاری ضرب لگانے کے بعد طلباء و طالبات کے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو تر جیح دے کر کھیل کے میدان آباد رکھنے میں اہم کردار دا کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاسبان سپورٹس کے تحت منعقدہ کھیلوں میں شرکت کرنے والے مہمانان خصوصی اور کھیلوں کے شائقین نے کیا ۔پاسبان کھیلوں کے چوتھے روز بھی کھلاڑیوں میں کافی حد تک دلچسپی نظرآئی ۔ہائی سکولز سطح کے کھیلوں کے نتائج کے مطابق کرکٹ کاپہلا کھیل خالق آباد وائز کھاٹواں ،ونر خالق آباد ،کرکٹ کادوسرا کھیل رنگپور وائز بجار،ونر رنگپور ۔والی بال کا کھیل راہداری وائز جوہرمیموریل ونر راہداری ۔علاوہ ازیں ہائی سکولوں کے طالب علموں میں اتھلیٹکس کے کھیلوں میں بھی بڑی گرمجوشی دیکھنے میں آئی ۔گولہ پھینکے کے کھیل میں ہائی سکول جوہر آبادنمبرایک نے پہلی ،مٹھہ ٹوانہ دوسری،35 ڈبی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔100 میٹر دوڑ میں جوہر میموریل ہائی سکو ل نے فسٹ اور سیکنڈ،قائدآباد نے تھرڈپوزیشن حاصل کی۔ جیولین تھرو کے کھیل میں جوہرمیموریل فسٹ ،جوڑاں کلاں سیکنڈ،ہائی سکول جوہرآباد نمبرایک نے تھرڈپوزیشن لی ۔لانگ جمپ کے کھیل میں جوہر میموریل پہلی ،مٹھہ ٹوانہ دوسری اور چن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 1500 میٹر دوڑ کے کھیل میں ہڈالی اول جوہر میموریل نے دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کیں ۔ہائی جمپ کے مقابلوں میں ہائی سکول چن نے پہلی،ھڈالی دوسری اور جوہر میموریل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈسکس تھرو کی مقابلہ میں کفری فسٹ،35 ڈی بی سیکنڈ،ہائی سکول جوہر آباد نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی 
;
آج کا اخبار۔7 نومبر2015 آج کا اخبار۔7 نومبر2015 Reviewed by Khushab News on 3:00:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.