پی ٹی آئی ٹکٹ نہ ملا تو عمران خان تک جاونگا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یونین کونسل کفری سے امیدوار برائے چیئرمین ملک اقبال شہال اعوان نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پرصوبائی آرگنائزر چوہدری سرور کو تحریری طور پر درخواست دے دی ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کفری (صدیق آباد) سے امیدوار برائے چیئرمین ملک اقبال شہال اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تحصیل نوشہرہ کے آرگنائزراور صدر دونوں سے درخواست تصدیق کروائی کہ میں پی ٹی آئی کا نظریاتی ورکر ہوں لیکن جب میں ملک عمر اسلم اعوان کے پاس گیا تو انھوں نے مجھے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیاکہ میں آپکو ٹکٹ نہیں دے سکتا حالانکہ یونین کونسل کفری میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار برائے چئیرمین نہیں ہے ۔ملک اقبال شہال نے مزید کہا کہ میں نے عمر اسلم اعوان کو کہا ہے کہ کسی ایک آدمی کو ٹکٹ دے دیں میں اپنی درخواست واپس لے لیتا ہوں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار ہونا چاہئے ہم میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے ۔یونین کونسل کفری میں پی ٹی آئی کے ورکرز بہت پریشان ہیں کہ ہم ووٹ کس کو دیں اصل وجہ یہ ہے کہ اگرمجھے یا کسی اور کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا جائے تو ملک احمد سرفراز ہار جاتا ہے لیکن پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہ ہو تو وہ آسانی سے جیت سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے حق کی خاطر اگر عمران خان تک بھی جانا پڑا تو میں ضرور جاؤ ں گا ۔
;
پی ٹی آئی ٹکٹ نہ ملا تو عمران خان تک جاونگا پی ٹی آئی ٹکٹ نہ ملا تو عمران خان تک جاونگا Reviewed by Khushab News on 11:20:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.