اپنے فیصلے ہم خود کرینگے، احمد سرفراز





نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)یوسی صدیق آباد (کفری)کی چیئرمین نشست کیلئے آزاد امیدوار ملک احمد سرفراز نے موضع جاہلر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیاست میں آنا کوئی نئی بات نہیں قیام پاکستان سے قبل میرے خاندان کے بڑے سیاست کرکے عوام کی خدمت کرتے آرہے ہیں میرے پڑ داداخان صاحب 1901میں ممبر ضلع کونسل منتخب ہوئے دادا کے بھائی (ر)کرنل سلطان مبارز چیئرمین ضلع کونسل شاہپور اور صوبائی ممبر ملک محمد اکرم اور اب میں عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر سیاست میں آیا ہوں انہوں نے کہا کہ ہماری تقدیروں کا فیصلہ کرنے والوں کا وقت ختم ہوگا اور اب ہم اپنی نمائندگی خود کرکے فیصلے کریں گے میرا مقابلہ ایم پی اے ملک جاوید اعوان سے ہے جس نے برادریوں میں پھوٹ ڈال کر میرے مدمقابل امیدوار کھڑا کردیا کہ کہیں میں کامیاب ہوکر آئندہ الیکشن میں صوبائی نشست کیلئے نہ آجاؤں اور اقتدار کی خاطرملک جاوید اعوان ق لیگ ،مشرف کے ساتھ اور اب ن لیگ میں ہیں اور عوام کی طاقت سے کامیاب ہونے والے ایم پی اے کو کروڑوں کی گرانٹیں ملی بتائیں وہ کہاں ہیں حلقہ کی حالت دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے کہ پورے حلقے میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں انہوں نے حلقے کی عوام کو محرومیوں کے سوا کیا دیا میں وادی سون کا بیٹا ہوں آپ لوگوں کی جس طرح میرے ساتھ ہمدردیاں اور حمایت ہے کامیابی کے بعد اپنی یونین کونسل سمیت جنت نظیر وادی کو مثالی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا انہوں نے کہا کہ پانچ دسمبر کو ووٹ کی طاقت سے مجھے اور میرے پینل کے کونسلروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیںآخر میں مختلف برادریوں کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ ہم علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے آپ کے دست بازو بن کر کام کریں گے۔
;
اپنے فیصلے ہم خود کرینگے، احمد سرفراز اپنے فیصلے ہم خود کرینگے، احمد سرفراز Reviewed by Khushab News on 6:29:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.