مردوال،خودکشی بارے اہم انکشاف

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)وادی سون کے موضع مردوال میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے خود کشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق مردوال کے رہائشی شفقت حسین ولدمیر بازنے موضع چنکی سے لڑکی کو اغواء کر کے اس سے تیسری شادی کر رکھی تھی جس کی وجہ سے اس کے گھر والوں کی طرف سے سخت پریشر تھا کہ وہ لڑکی کو طلاق دے کر اپنے والدین کے حوالے کر دے جس پر وہ راضی ہو گیا آج وہ لڑکی کو لے کر گھر واپس آ رہا تھا کہ راستے میں موضع دھدھڑ کے قریب اس نے اپنے لائسنسی پسٹل سے اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔خود کشی کرنے والے نوجوان کی عمر بتیس سال تھی اور وہ ایک سال کی بیٹی کا باپ تھا۔پوسٹ مارٹم سے قبل اس کی تلاشی لی گئی تو اس کی جیب سے 4گولیاں بھی برآمد ہوئیں ۔پولیس تھانہ نوشہرہ نے رپورٹ درج کر لی۔
;
مردوال،خودکشی بارے اہم انکشاف مردوال،خودکشی بارے اہم انکشاف Reviewed by Khushab News on 8:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.