موٹر سائیکل و ٹریکٹر میں تصادم چچا بھتیجا جاں بحق





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نلی خالق آباد روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل و ٹریکٹر میں تصادم کے باعث چچا بھتیجا جاں بحق، بتا یا جاتا ہے کہ ڈیرہ لالہ کے رہائشی صوبیدار میجر (ر) حاجی شیر بازلالہ اور انکا جواں سالہ بھتیجا ممتاز لالہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک ساذیلی سڑک سے ایک ٹریکٹر مین روڈ پر چڑھا تو مذکورہ موٹر سائیکل اس میں جا لگا جس سے دونوں سوار سڑک کنارے نہر میں جاگرے جنہیں لوگوں نے آکر نکالا ، صوبیدار حاجی شیر باز لالہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ انکا جواں سال بھتیجا ممتاز لالہ ہسپتال میں لیجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ ایک ہی خاندان کے دو افراد کی ناگہانی وفات سے نلی کی فضا سوگوار ہوگئی۔ بعد از نماز مغرب متوفیان کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
;
موٹر سائیکل و ٹریکٹر میں تصادم چچا بھتیجا جاں بحق موٹر سائیکل و ٹریکٹر میں تصادم چچا بھتیجا جاں بحق Reviewed by Khushab News on 8:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.