یونیین کونسل پدھراڑ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی شاندار ریلی

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)مسلم یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جو پدھراڑ سے ہوتی ہوئی کرم آباد پر اختتام پذیر ہوئی جس میں سینکڑوں موٹر سائیکل گاڑیوں کا قافلہ نے شرکت کی اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار چیئرمین یو سی پدھراڑ ملک عمران بشیر،شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے معیار زندگی کو بلندکرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے پانچ دسمبر کو عوام شیر کے نشان پر مہر ثبت کرکے میاں برادران کی حکومت کو مضبوط کریں گے علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کامیابی کے بعد یونین بھر میں عوام کے حقوق کی جنگ کو حقیقی معنوں میں لڑئیں گے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبہ سے سر شار ہمارے مخلص ساتھی جس طرح ہمارے لئے کمپین کررہے ہیں مہیں اللہ تعالی سے امید ہے کہ پانچ دسمبر کو ہماری کامیابی ہوگی اس موقع پر ملک مظہر خان،ملک کرم بخش ،شکیل بشیر،سعد بشیر اعوان،ملک حیدر علی،مسلم لیگ تحصیل صدر ملک احمد جاوید سمیت سینکڑوں مسلم لیگی کارکن موجود تھے۔
;
یونیین کونسل پدھراڑ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی شاندار ریلی یونیین کونسل پدھراڑ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی شاندار ریلی Reviewed by Khushab News on 12:12:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.