مسلم لیگ ن ایک ناقابل تسخیر سیاسی قوت ہے،عمران بشیر



نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)یونین کونسل پدھراڑ میں چیئرمین شپ کے عہدہ پر الیکشن لڑنے والے مسلم لیگ ن کے نامزد اُمیدوار ملک عمران بشیر اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو شکست سے دو چار کرنا مخالفین کے بس کی بات نہیں۔ مسلم لیگ ن ایک ناقابل تسخیر سیاسی قوت ہے ‘ یہ جماعت نہ صرف ضلع خوشاب کے ہر بلدیاتی حلقے میں کلین سویپ کرے گی بلکہ ضلع کونسل کی چیئرمین شپ بھی اسی جماعت کے حصہ میں آئے گی۔ و ہ پیل میں اپنی انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ یونین کونسل پدھراڑ کو ہمیشہ خوشاب کی بلدیاتی سیاست میں کلیدی اہمیت حاصل رہی انشاء اﷲ پانچ دسمبر کو پدھراڑ کے غیور عوام کا فیصلہ علاقہ اور عوام کی تقدیر بدل دے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ علاقہ اور عوام کی خدمت کا جذبہ اُنھیں اپنے جد بزرگوار ملک کرم بخش اعوان اور والد محترم ملک محمد بشیر اعوان سے ورثہ میں ملا ہے ۔ رکن پنجاب اسمبلی ملک جاوید اعوان نے کہا کہ عوامی خدمات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ضلع خوشاب بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا میا ں برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے ۔اس موقع پر امیدوار چیئرمین یو سی پدھراڑملک عمران بشیر اعوان کی حمایت میں موضع پیل کی بڑی برادری کھلان نے اعلان کردیاسابق کونسلر ملک عامر کھلان ،ملک محمد اشرف کھلان،عبدالرشید اور دیگر بھی موجود تھے
;
مسلم لیگ ن ایک ناقابل تسخیر سیاسی قوت ہے،عمران بشیر مسلم لیگ ن ایک ناقابل تسخیر سیاسی قوت ہے،عمران بشیر Reviewed by Khushab News on 8:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.