قائدآباد بمقابلہ بلند

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاسبان سپورٹس کے تحت جوہر آباد میں پہلے روز مختلف سکولوں کے بچوں کے مابین مختلف گیمز کے مقا بلہ جات کا انعقاد ہوا۔ قائدآباد اور بلند کے سکولوں کے بچوں کے درمیان والی بال کا میچ ہو ا جس میں بلند ہائی سکول کی ٹیم کامیا ب ہوئی ۔دوسرا کھیل قائد آباد اور راہداری سکولوں کے درمیان ہوا اور راہداری سکول کی ٹیم فاتح قرار پائی ۔خالق آباد مابین مقابلہ 35 ڈی بی ٹگ وار ہوا جس میں خالق آباد کی ٹیم کامیاب ہوئی ۔گروٹ بمقابلہ قائدآباد میں گروٹ ٹیم کامیاب ،بیڈ منٹن کے مقابلہ میں جھرکل وائز قائد آباد میں جھرکل کی ٹیم فاتح قرار پائی ۔خوشاب وائز نوشہرہ میں ونر خوشاب، فٹ با ل کے مقابلوں میں 47 ایم بی وائز کفری ،ونر 47 ایم بی،باسکٹ بال کا مقابلہ گورنمنٹ جوہر میموریل ہائی سکول اور مٹھہ ٹوانہ ہا ئی سکول کے مابین ہو ا جس میں جوہر میموریل ہائی سکول کی ٹیم کامیاب ہوئی ۔والی بال کے کھیل بلند اور اوکھلی موہلہ ہائی سکولوں کے درمیان کھیلے گئے جس میں بلند ہائی سکول کی ٹیم فاتح قرار پائی ۔ کبڈی کا کھیل ہائی سکول 45 ایم بی اور راہداری ہائی سکول کے درمیان ہو ا جس میں 45 ایم بی کی ٹیم زیادہ پوائٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئی ۔ پہلے روز کالجز سطح کے مقابلوں میں فٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے کھیل کھیلے گئے ۔فٹ بال میچ پنجاب کالج اور جوہر آباد کالج کے مابین کھیلا گیا جسمیں پنجاب کالج کی ٹیم کامیاب ہوئی ۔ٹبیل ٹینس کے مقابلہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جوہر آباد اور گورنمنٹ جوہر کالج برائے خواتین خوشاب کے درمیان ہوا جس میں خوشاب کالج کی ٹیم کامیاب قرار پائی ۔

;
قائدآباد بمقابلہ بلند قائدآباد بمقابلہ بلند Reviewed by Khushab News on 8:11:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.