مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کرنا ضروری ہے، چوہدری ارشد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر اور ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے چیئرمین چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی معاشی و اقتصادی پالیسیاں وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے کی ضمانت ہیں۔اِن پالیسیوں پر تسلسل کیساتھ عملدرآمد جاری رکھنے کیلئے بلدیاتی معرکہ آرائی میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ اُمیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ضروری ہے۔ وہ مسلم لیگ ن کے عہدیداروں و کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کے نئے ویژن کے تحت اتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے کرائے جانیوالے بلدیاتی انتخابات کو ملک کی کی علاقائی سیاست کے ساتھ ساتھ قومی سیاست میں بھی انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے اور اقتدار مقامی نمائندوں کو منتقل کر کے عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور یہ اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک عوام مکمل آزادی کیساتھ حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے حقیقی نمائندوں کو منظر عام پر نہیں لاتے۔ اُنھوں نے کہا کہ کامیابی کنٹینر پر کھڑے ہو کر جھوٹ بولنے‘ قومی اداروں کا وقار مجروح کرنے اور سیاسی قائدین کو تنقید کا نشانہ بنانے سے حاصل نہیں ہوتی۔ بلکہ کامیابی کے حصول کیلئے عوامی ترجیحات کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان کو اگر اپنا سیاسی مستقبل عزیز ہے تو اُنھیں حکومتی کارکردگی کو ہدف تنقید بنانے کی بجائے اپنی جماعت کو فعال بنانے پر توجہ دینی ہو گی۔
;
مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کرنا ضروری ہے، چوہدری ارشد مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کرنا ضروری ہے، چوہدری ارشد Reviewed by Khushab News on 11:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.