حمزہ شہباز بھی مسلم لیگ ن میں اختلافات ختم کرانے میں ناکام

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے بلدیاتی ٹکٹوں کے اجراحوالے سے حمزہ شہباز کی زیر صدارت لا ہور میں ہونے والے اجلاس میں ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ، اجلاس مین ضلع خوشاب لیگی اراکین اسمبلی و تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی اگرچہ مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئی تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق چیئر مین کے جن امیدواروں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کا دینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے ان میں پی پی کی چالیس کی یونین کونسل گنجیال سے شہزاد رسول، یونین کونسل مٹھہ ٹوانہ جنوبی سے ملک طارق اعوان پنجہ، یونین کونسل جبی سے پیر نسیم الحسن، یو نین کونسل گولیوالی سے منشی خان، یونین کونسل بوتالہ سے چوہدری خالد محمود، یونین بجار سے محمد علی شامل ہیں جبکہ سمیرا ملک اور کرم الہی بندیال کے شدید اختلافات کی وجہ سے یو نین کونسل وڑچھہ، یونین کونسل چوہا، یونین کونسل چودہ ایم بی، ایونین کونسل اوکھلی موہلہ کو، یونین کونسل اتراء جنوبی اوپن کردیا گیا ہے، نیز میونسپل کمیٹی قائد آباد کو بھی مکمل اوپن کردیا گیا ہے پی پی39 کی یو نین کونسل دئیوال سے ملک امیر حیدر سنگھا، یونین کونسل کنڈ شمالی سے ملک احمد حیات،یونین کونسل پدھراڑ سے ملک عمران بشیر اعوان، یونین کونسل کٹھہ سگھرال سے راجہ صابر حسین، تلوکر شمالی سے ملک مسعود نذیر راجڑ، یونین کونسل انگہ حاجی ملک ربنواز، یونین کونسل کفری سے ملک تیمور سلطان اعوان، مردوال سے مل ھادی سلطان اعوان، یونین کونسل کھوڑہ سے میاں اصغر اعوان جبکہ یونین کونسل کھبیکی کو اوپن کردیا گیا ہے تاہم یہاں مسلم لیگ ن آزاد امیدوار ملک مختار احمد اعوان کی حمائت کریگی، ملک آصف بھا اوع ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے مابین شدید اختلافات کی وجہ سے پی پی 41 میں شامل یونین کونسل چک اکیاون ایم بی ارویونین کونسل 63ایم کو اوپن کردیا گیا ہے۔ یونین کونسل ہموکہ سے ملک طاہر حسین جوئیہ ،یونین کونسل محب پور فہیم شاہ ٹکٹ پانے والوں میں شامل ہیں میونسپل کمیٹی جوہرآباد کی جن وارڈز میں ٹکٹ کے لئے شدید تناؤ تھا ان میں وارڈ نمبر بیس سے عبدالمنان خان ، وارڈ نمبر اکیس سے حاجی اشرف اعوان،اور وارڈ نمبر 23سیسے اقبال بٹگلہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پانے والوں میں شامل ہیں۔
;
حمزہ شہباز بھی مسلم لیگ ن میں اختلافات ختم کرانے میں ناکام حمزہ شہباز بھی مسلم لیگ ن میں اختلافات ختم کرانے میں ناکام Reviewed by Khushab News on 7:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.