وادی سون ،مسلم لیگ ن کو زور کا جھٹکا

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)یو سی ون اوچھالی سے مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار چیئرمین ملک فتح خان کاہو نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے پر اپنے حامیوں سمیت مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ دیا انہوں یہ اعلان چیگی ہاؤس میں پریس کانفرس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے ووٹوں سے کامیابیاں حاصل کرکے ایوانوں بیٹھنے والوں نے ہم کو نظر انداز کردیا اب آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا میر اپینل مضبوط ہے اور وادی سون کی چھ یونین کونسلوں سے آزاد امیدواروں کی حمایت کریں گے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کی بھر پور مخالفت کی جائے گی انہوں نے ایم پی اے ملک جاوید اعوان پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم تک ہم کو اندھیرے میں رکھ کر میرے مدمقابل جس امیدوار کو ٹکٹ دیا وہ اس سے قبل ایک دفعہ کونسلر اور ناظم کا الیکشن ہار چکا ہے نجانے کن وجوہات کی بنا پر ٹکٹ دیا گیا اگر یو سی ون اوچھالی کو اوپن کردیا جاتا تو ہم اعتراض نہ کرتے مگر ہمیں اور پارٹی ورکروں کی قربانیوں کو قربان کردیا گیاایم پی اے ملک جاوید اعوان پہلے کی طرح خود اپنے گروپ کے مخلص ساتھیوں کو چھوڑ جاتے ہیں وہ نمبردار گروپ،غلام حسین ،شیر زمان گروپ کو اور اب ہمارے گروپ کو وہ خود چھوڑ گئے ہیں اسی دوران متفقہ طور پر طے ہوا اگلے عام انتخابات میں ملک جاوید اعوان کے مدمقابل صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے امیدوار کھڑا کریں گے جس کیلئے غلام فرید چیگی نے حامی بھرلی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد ووٹروں،سپوٹروں کی مشاورت سے پارٹی جوائن کرؤں گا پی ٹی آئی میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں اس موقع پر مسلم لیگ ن کے پارٹی ورکروں سینئر نائب صدر غلام فرید چیگی،صدر یوسی صدیق آباد ملک فاروق لکھیال،یوتھ ونگ صدر نوشہرہ ساجد صدیق،سینئر نائب صدر ڈاکٹر ظہور عالم،صدر اوچھالہ محمد عالم،تحصیل صدر یوتھ ونگ مظہر الحق،صدر مردوال عطا محمداور صدر اوچھالی ملک فتح خان کاہو نے احتجاجا اپنے اپنے استعفے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خوشاب شفقت بلوچ کو ارسال کردئیے ہیں سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق وادی سون میں مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
;
وادی سون ،مسلم لیگ ن کو زور کا جھٹکا وادی سون ،مسلم لیگ ن کو زور کا جھٹکا Reviewed by Khushab News on 9:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.