وادی سون میں شیر پھنس گیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن نے بلدیاتی الیکشن کیلئے پی پی 39میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے اور بعض یونین کونسلوں کو اوپن کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے یونین کونسل اوچھالی میں امیدوار برائے چئیرمین حاجی امجد کو ٹکٹ دیا جبکہ فتح خان کاہو بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے خواہش مند تھے لیکن ٹکٹ جاری ہونے کے بعد فتح خان کاہو نے کہا ہے کہ میں ہر صورت الیکشن میں حصہ لوں گا ۔یونین کونسل کفری میں امیدوار برائے چئیرمین ملک تیمور سلطان اعوان کو ٹکٹ جاری کر دیا جبکہ وہاں کوئی اور امیدوار مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کا خواہشمند نہیں تھا ۔یونین کونسل انگہ میں بھی مسلم لیگ ن دو امیدوارمیاں باغ علی اور حاجی ربنواز ٹکٹ کے خواہشمند تھے لیکن ٹکٹ حاجی ربنواز کو دیا گیا ۔یونین کونسل مردوال میں مسلم لیگ ن نے امیدوار برائے چئیرمین ملک ہادی بخش اعوان کو ٹکٹ جاری کیا اس یونین کونسل میں بھی اور کوئی امیدوار ن لیگ کے ٹکٹ کا خواہشمند نہیں تھا ۔یونین کونسل کھبیکی میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے کسی نے اپلائی بھی نہیں کیا تھا وہاں پر سابقہ ایم پی اے ملک مختار احمد اعوان جو کہ مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن میں بھی سمیرا ملک کے ساتھ تھے لیکن وہ آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لیں رہے ہیں اس یونین کونسل میں بھی کوئی امیدوار مسلم لیگ ن کا نہیں ہے ۔یونین کونسل کھوڑہ میں مسلم لیگ ن نے میاں اصغر حیات کو ٹکٹ جاری کیا اس یونین کونسل میں بھی مسلم لیگ ن کاکوئی امیدوار نہیں ہے ۔یونین کونسل پدھراڑ میں مسلم لیگ ن نے امیدوار برائے چئیرمین ملک عمران بشیر اعوان کو ٹکٹ جاری کیا اس یونین کونسل میں بھی اور کوئی امیدوار ٹکٹ کا خواہشمند نہیں تھا۔یونین کونسل کٹھہ میں مسلم لیگ ن نے امیدوار برائے چئیرمین راجہ صابر حسین کو ٹکٹ جاری کیا ۔یونین کونسل تلوکر میں مسلم لیگ ن نے مسعود نذیر راجڑ کو ٹکٹ جاری کر دیا۔یونین کونسل وہیراور ناڑی کو اوپن کر دیا کیونکہ ان دونوں یونین کونسلوں میں شدید اختلافات تھے ۔یونین کونسل کنڈ میں مسلم لیگ ن نے امیدوار برائے چئیرمین ملک احمد حیات کو ٹکٹ دیا ۔یونین کونسل نلی میں سابقہ ایم این اے سمیرا گروپ کے امیدوار برائے چئیرمین ملک خلاص خان بلہہ اور ایم پی اے ملک جاوید گروپ کے امیدوار برائے چئیرمین ملک خداداد اعوان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے دونوں خواہشمند تھے لیکن دونوں امیدوار ٹکٹ لینے میں ناکام ہو گئے یونین کونسل نلی کو اوپن کر دیا ۔واضح رہے کہ پی پی 39میں مسلم لیگ ن کیلئے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں جہاں دو امیدوار تھے وہاں ایک کو ٹکٹ دیں کر بھی نقصان ہوا اور جو یونین کونسلز اوپن کی گئی وہاں پر بھی مسلم لیگ ن کا نقصان ہو ا کیونکہ جس امیدوار کو ٹکٹ نہیں ملا وہ بھی میدان چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہے
;
وادی سون میں شیر پھنس گیا وادی سون میں شیر پھنس گیا Reviewed by Khushab News on 10:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.