اعتزاز احسن نے پیپلزپارٹی خوشاب کو بڑی خوشخبری سنادی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں ایک بڑی سیاسی قوت بن کر اُبھرے گی کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے پارٹی کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جوہرآباد سٹی کے صدر حاجی مرزا نیاز بیگ کی زیر قیادت ملنے والے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ یہ ملاقات سرگودھا میں سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی کے بیٹے کے ولیمہ کے دوران ہوئی۔ چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کمزور سمجھنے والے غلطی پر ہیں آنے والا وقت ثابت کر دے گا کہ پیپلزپارٹی ہی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو تمام صوبوں میں اپنا وجود رکھتی ہے۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ‘ سینٹ کے چیئرمین رضا ربانی اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک بھی موجود تھے۔
;
اعتزاز احسن نے پیپلزپارٹی خوشاب کو بڑی خوشخبری سنادی اعتزاز احسن نے پیپلزپارٹی خوشاب کو بڑی خوشخبری سنادی Reviewed by Khushab News on 7:53:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.