جوہرآباد،26 ویں کل پاکستان محفل نعت

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پریس کلب اور انجمن غلامان مصطفےٰ جوہرآباد کے زیر اہتمام 26ویں کل پاکستان محفل نعت ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وسیع و عریض پنڈال میں منعقد کی گئی جس میں ملک کے نامور نعت خوانوں الحاج محمد شہزاد حنیف مدنی آف لاہور،حافظ احمد رضا قادری آف لاہور، قاری شاہد محمود قادری آف ساہیوال، حافظ نور سلطان صدیقی آف لاہور،شکیل اشرف قادری آف سیالکوٹ،محمد شہزاد عطاری ساکن جوہر آباد، قاری محمد عبدالرشید قادری آف جوہر آباد نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا ۔تلاوت کلام پاک اور قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی سعادت پروفیسر قاری محمد مشتاق انور نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض عبید الرحمٰن ضیا نے سر انجام دیئے محفل نعت میں 20ہزار سے زائد عاشقان مصطفےٰ شریک تھے ، محفل نعت بعد از نماز عشا شروع ہوئی اور نماز فجر تک جاری رہی ، اختتام پر پانچ خوش نصیبوں محمد عارف ساکن رنگپور، محمد قاسم ساکن خوشاب،نذر حسین اور محمد قاسم سکنائے جوہرآباد اور محمد شفیع ساکن اعظم کالونی کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے ٹکٹ دیئے گئے محفل نعت کا اختتام صلواہ و سلام سے ہوا اور معروف روحانی شخصیت سید سبطین شاہ نے اختتامی دعا کرائی۔ قبل ازیں صاحبزادہ محمد ظفر الحق بندیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احکامات اسلامی میں عبادات و معاملات کا مقصود رضائے رب اور رضائے مصطفےٰؐ کا حصول ہے ، حمد و نعت کے نذرانے اس مقصد کی تکمیل کا ذریعہ ہیں اور ذوق سلیم ہی فطرت کے تقاضوں کو پورا کر سکتا ہے ۔ نماز،روزہ، حج، زکواۃ اور جہاد کی ادائیگی اپنے اپنے وقت پر اہل اسلام کا فریضہ ہیں لیکن محبت رسولؐ ان عبادات و فرائض کی حقیقی روح ہے ۔ اس عظیم الشان محفل نعت کی صدارت مرکزی نعت کونسل سرگودھا کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت ایڈووکیٹ نے کی جبکہ انجینئیر گل اصغر بگھور اور چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
;
جوہرآباد،26 ویں کل پاکستان محفل نعت جوہرآباد،26 ویں کل پاکستان محفل نعت Reviewed by Khushab News on 12:08:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.