نجی سکولوں اور ای ڈی او ایجوکیشن میں پھڈا جاری


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوی ایشن ضلع خوشاب کا اہم اجلاس علی رضا خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں و اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کو تدریسی عمل جاری رکھنے میں درپیش مسائل ومشکلا ت کا جائزہ لیا گیا اور سکولوں کی رجسٹریشن و رجسٹریشن کی تجدید کے امور امور زیر بحث لائے گئے ، اجلاس میں نجی سکولوں کی رجسٹریشن اور تجدید بارے تشکیل گئی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ رولز اینڈ ریگولیشن پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی جس پر نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ، اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کو رجسٹریشن کرانے کیلئے عمارات کے سرٹیفیکیٹ کے حصول اور تدریسی سٹاف کی تنخواہوں کے لئے بینک اکاؤنٹس کھلوانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسوی ایشن کا ایک نمائندہ وفدضلعی انتظامیہ سے ملاقات کر کے نجی سکولوں کے مالکان کے تحفظات سے آگاہ کریگا ۔
;
نجی سکولوں اور ای ڈی او ایجوکیشن میں پھڈا جاری نجی سکولوں اور ای ڈی او ایجوکیشن میں پھڈا جاری Reviewed by Khushab News on 10:05:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.