سپریم کورٹ کا فیصلہ ، بلدیاتی معرکہ آرائی میں دھچکا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سابق صوبائی وزیر الحاج ملک خدا بخش ٹوانہ کی جانب سے اپنے انتخابی حریف ملک محمد وارث کلو ایم پی اے کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کی اپیل مسترد ہونے کے بعد ٹوانہ گروپ کے حامیوں میں مایوسی پھیل گئی ، گزشتہ چند یوم سے ٹوانہ گروپ کے حامی پر امید تھے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک خدا بخش ٹوانہ کے حق میں ہو گا اور وہ کافی خوش اور پر جوش نظر آتے تھے لیکن فیصلہ آتے ہی ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا اور ان کے چہرے مرجھا گئے ، سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق ٹوانہ گروپ کے حامیوں کی پریشانی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بلدیاتی معرکہ آرائی میں ٹوانہ گروپ کے حمائت یافتہ امید واروں پر سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔
;
سپریم کورٹ کا فیصلہ ، بلدیاتی معرکہ آرائی میں دھچکا سپریم کورٹ کا فیصلہ ، بلدیاتی معرکہ آرائی میں دھچکا Reviewed by Khushab News on 7:52:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.