پی ٹی آئی نے میونسپل کمیٹی جوہرآباد میں ٹکٹ جاری کردئے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں ضلع خوشاب میں5دسمبر کو ہونیوالی معرکہ آرائی میں پاکستان تحریک انصاف نے میونسپل کمیٹی جوہر آباد کی23میں سے 6وارڈوں کو اوپن چھوڑ دیا اور وہاں کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ،جن وارڈوں کو اوپن چھوڑا گیا ہے ان میں وارڈ نمبر ایک،وارڈ نمبر2،وارڈ نمبر4،وارڈ نمبر12 وارڈ نمبر19اور وارڈ نمبر21شامل ہیں۔تحریک انصاف نے جنرل کونسلر کی سیٹوں کیلئے جن 17امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں ان میں وارڈ نمبر 3کے رمضاں بھوڈ،وارڈ نمبر5کے اظہر روف بٹ،وارڈ نمبر6کے مہر صدیق، وارڈ نمبر7کے مہر شیر،وارڈ نمبر8کے شہزادہ نائچ،وارڈ نمبر9کے ربنواز جوڑہ،وارڈ نمبر10کے شمشیر مغل، وارڈ نمبر11کے محسن فاروق،وارڈ نمبر13کے راجہ یونس،وارڈ نمبر14کے عزیز اللہ، وارڈ نمبر15کے محمد رمضان،وارڈ نمبر16کے گوہر عظیم،وارڈ نمبر17کے عبدالعزیز اقبال،وارڈ نمبر18کے شیر افضل، وارڈ نمبر20کے ملک محمد نذیر اعوان،وارڈ نمبر22کے خالد مشتاق اور وارڈ نمبر23کے جاوید اختر شاہ شامل ہیں ۔
;
پی ٹی آئی نے میونسپل کمیٹی جوہرآباد میں ٹکٹ جاری کردئے پی ٹی آئی نے میونسپل کمیٹی جوہرآباد میں ٹکٹ جاری کردئے Reviewed by Khushab News on 8:33:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.