حقیقی خدمات پر یقین رکھتے ہیں،احمد شیر اعوان


نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)یوسی مردوال پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چیئرمین ملک احمد شیراعوان نے کہا ہے کہ دعوے نہیں بلکہ حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں عہدہ ہو یا نہ ہو خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے جذبہ خدمت خلق کے تحت الیکشن لڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھانا یا کھوکھلے نعروں کے ذریعے عوام کی ہمدردی حاصل کرنا میرا شیوہ نہیں بلکہ دعووں کی بجائے حقیقی معنوں میں عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کی اجتماعی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج انتخابی میدان میں ہیں انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل کی تمام وارڈوں میں جنرل کونسلر کی نشتوں پر امیدوار کھڑے کردئیے ہیں جوعوام کے دکھ درد کا احساس رکھنے والے اور ان کے مسائل انہی کی دہلیزپر حل کرائیں گے اس موقع پر ملک گلباز اعوان بھی موجود تھے۔
;
حقیقی خدمات پر یقین رکھتے ہیں،احمد شیر اعوان حقیقی خدمات پر یقین رکھتے ہیں،احمد شیر اعوان Reviewed by Khushab News on 8:52:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.