وادی سون میں چوری کی بڑھتی واردتوں پر تشویش ہے،اقبال اعوان

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے رہنما ملک محمد اقبال نے وادی سون کے مختلف دیہات میں چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وادی سون میں منشیات استعمال کرنے والوں کا روز بروز اضافہ ہورہا ہے جن میں نوجوان نسل میں اکثریت پائی جاتی ہے بے روزگاری کے باعث نشہ کرنے والے نوجوان چوریوں ڈکیتیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں اگر مقامی پولیس منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرئے تو چوریوں ،ڈکیتیوں کے ملزمان کا پتہ لگایا جاسکتا ہے انہوں نے ڈی پی او خوشاب سے مطالبہ کیا کہ وادی سون میں بلاتفریق منشیات فروشوں اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
;
وادی سون میں چوری کی بڑھتی واردتوں پر تشویش ہے،اقبال اعوان وادی سون میں چوری کی بڑھتی واردتوں پر تشویش ہے،اقبال اعوان Reviewed by Khushab News on 9:11:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.