آج عوام نے روڈہ یونین کونسل کا فیصلہ سنادیا، وارث کلو



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ حکومت ملک و قوم کو ورثہ میں ملنے والے تمام بحرانوں پر بھی مکمل طور پر قابو پا لے گی ا    س لیئے مسلم لیگ ن کی انقلابی پالیسیوں پر تسلسل کیساتھ عملدرآمد جاری رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ بلدیاتی معرکہ آرائی میں بھی مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں کو ہی کامیابی سے ہمکنار کیا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلہ میں مسلم لیگ ن کو ملنے والی شاندار کامیابیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ تیسرے مرحلہ میں بھی اسی جماعت کے نامزد اُمیدوار کامیابی سے ہمکنار ہونگے روڈہ میں ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد نہ صرف اقتدار نچلی سطح تک منتقل ہوگا بلکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونے کی بھی راہیں ہموار ہونگی۔ اُنھوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مسلم لیگی اُمیدواروں کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ مسلم لیگ ن کی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رہے۔اس موقع پررکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نظریہ پاکستان اور عوام کے حقوق کی محافظ ہے اور انشاء اﷲ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی انقلابی پالیسیوں پر تسلسل کیساتھ عملدرآمد جاری رکھے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ حکمت عملی اور جراتمندانہ اقدامات کے نتیجہ میں وطن عزیز میں ترقی و خوشحالی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں انشاء اﷲ آئندہ دو سالوں میں نہ صرف اس سرزمین پر معاشی و اقتصادی انقلاب رونما ہوگا گزشتہ روز یونین کونسل 24روڈہ کے مرکزی قصبہ روڈہ لاری اڈہ پر ایک بہت بڑے انتخابی اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس مو قع پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے چیرمین حاجی ملک امیر کلاسی اوروائس چیرمین ملک ربنواز جوئیہ کے علاوہ یو سی روڈہ سے ن لیگ کے جنرل کونسلر کے تمام چھ امیدوار، علاقہ بھر سے معززین اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ میں بھی موجود تھے ۔
;
آج عوام نے روڈہ یونین کونسل کا فیصلہ سنادیا، وارث کلو آج عوام نے روڈہ یونین کونسل کا فیصلہ سنادیا، وارث کلو Reviewed by Khushab News on 9:13:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.