ضلع خوشاب میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کریگی، وارث کلو


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی انقلابی پالیسیوں کے نتیجہ میں حکومت اور عوام کے مابین اعتماد کا رشتہ 


برقرار ہے ‘بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کو ملنے والی شاندار کامیابیاں اس کا بین ثبوت ہیں انشاء اﷲ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں ہی مسلم لیگ ن خوشاب سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں کلین سویپ کرے گی۔ وہ یونین کونسل روڈہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی امیر کلاسی کی مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے کررہے تھے اُنھوں نے کہا کہ 26اضلاع میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے دوران عوام نے ملک کی تعمیر و ترقی کے عمل میں رکاوٹ بننے والے عناصر کو مسترد کر کے حب الوطنی کا ثبوت دیا۔ اب احتجاج اور دھرنوں کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی ہے اب کسی بھی طالع آزما سیاستدان کو عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی جرات نہیں ہو گی۔ اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پالیسیاں ملک و قوم کا وقار بلند کرنے اور عوام کی فلاح و بہبود کی ضمانت ہیں انشاء اﷲ بلدیاتی انتخابات کے بعد اقتدار نچلی سطح تک منتقل ہونے سے نہ صرف علاقائی ڈویلپمنٹ کے عمل میں تیزی آئے گی بلکہ عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونے کی راہیں بھی ہموار ہونگی۔
;
ضلع خوشاب میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کریگی، وارث کلو ضلع خوشاب میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کریگی، وارث کلو Reviewed by Khushab News on 10:37:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.