شاکربشیر اعوان کیخلاف خواتین کا احتجاج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) جوہرآباد کے نواحی چکنمبر63ایم بی میں خواتین متحد ہوگئیں ،گاؤں میں سوئی گیس کی فراہمی تک بلدیاتی الیکشن میں ووٹ نہ ڈالنے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روز چک کی پانچ سو سے زائد خواتین نے متحد ہو کر رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کے خلاف احتجاج کیا ۔ اس موقع پرگاؤں کی خواتین شازیہ ، نادیہ ،ناہید خورشید ، فریدہ زاہد ، جنت خاتوں و دیگر نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کیونکہ ہمارے چک میں آج تک کسی نمائندے نے کبھی کوئی ترقیاتی کام نہیں کرایا۔انکے کارندے اب پھر عوام کو بے وقوف بناتے ہوئے ووٹ مانگنے آرہے ہیں لیکن وہ احتجاجا کسی کو ووٹ نہیں دینگیں۔خواتین نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ چک میں سوئی گیس کی فراہمی ہے کیونکہ پورے ضلع میں گیس کی فراہمی و تقسیم کا نظام ہمارے چک میں قائم ہے لیکن ہمارے ایم این اے کی نااہلی کی وجہ سے ہمارا چک گیس کی بنیادی ضرورت سے محروم ہے اور آج کے ترقی یافتہ دور میں ہم اوپلے تھاپ کر اور جلا کر اپنا کچن چلارہی ہیں۔ احتجاج میں شامل ایک سرگرم خاتون شازیہ نے بتا یا کہ اسکا تعلق ایک تعلیم یافتہ گھرانے سے ہے اور وہ خود بھی ایک تعلیمی ادارہ چلارہی ہے اور ہم اپنے حق کی خاطر باہر نکلنے پر مجبور ہوئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن والے یہ تو بتائیں کہ یونین کونسل 63ایم بی سے چیئرمین کے امیدوار راؤ شہباز کو کس کارکردگی کی بنا پر ٹکٹ دیا گیا ہے حالانکہ وہ پہلے بھی یہاں سے ناظم منتخب رہے ہیں لیکن ان کی کارکردگی صفر سے بھی کم بلکہ مائنس رہی ہے۔ خوشاب نیوز کے استفسار پر شازیہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو دیکھ کر تو ویسے ہی ہنسی نکل جاتی ہے اس لئے ہم کسی کو بھی گیس ملنے تک ووٹ نہیں دینگے۔
;
شاکربشیر اعوان کیخلاف خواتین کا احتجاج شاکربشیر اعوان کیخلاف خواتین کا احتجاج Reviewed by Khushab News on 8:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.