رپورٹ طلب ، دوڑیں لگ گئیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب‘ سرگودھا‘ میانوالی اور بھکر کے سرکاری ہسپتالوں میں صحت و صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالے ایک مراسلہ میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈی سی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے بالخصوص صحت و صفائی کی صورتحال پر توجہ دینے ‘ سیوریج سسٹم کی بحالی اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب کسی بھی روز کسی بھی ہسپتال کا اچانک سرپرائز وزٹ کر سکتے ہیں۔
;
رپورٹ طلب ، دوڑیں لگ گئیں رپورٹ طلب ، دوڑیں لگ گئیں Reviewed by Khushab News on 8:42:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.