جب شہباز شریف کو پیسے ادھار لینا پڑگئے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں سیاحتی بس سروس کا افتتاح کردیا ۔ خواجہ حسان سے رقم ادھار لے کر ٹکٹ خریدی ۔ ڈبل ڈیکر سیاحتی بسوں کے افتتاح کی تقریب پنجاب سٹیڈیم کے سامنے واقع ٹرمینل پر منعقد ہوئی جس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹرمینل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ حسان سے اُدھار لے کر ٹکٹ خریدنے کے بعد بس کی سواری کی ۔ اِس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ نئی بس سروس شہر میں نہ صرف ماضی کے احیا کا باعث بنے گی بلکہ اِس سے سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے میٹرو بس سروس پر تنقید کی اور اب اُس میں سفر کرتے ہیں اور وہ اِن بسوں میں بھی سفر کیا کریں گے ۔
;
جب شہباز شریف کو پیسے ادھار لینا پڑگئے جب شہباز شریف کو پیسے ادھار لینا پڑگئے Reviewed by Khushab News on 6:43:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.