وادی سون چوروں کا آپریشن جاری

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی) سورکی،انگہ،کھوڑہ اوراب وادی سون کے نواحی قصبہ سودھی بالا میں نامعلوم چوروں نے استاد محمدسعید کے گھر سے پندرہ تولے سونا ،نقدی ،فقیر محمداسلم کی کریانہ کی دوکان اور قریبی ہماسیوں کے گھروں سے زیورات چرا کے لے گئے ان چوری کی وارداتوں سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے بعد ازاں ایس ایچ او عبدالغفار نے وادی سون کے تمام قصبات میں نمبرداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ ٹھیکری پہرے کا انتظام کیا جائے اورمشکوک افراد کی فوری نشاندہی کی جائے۔ڈی پی او خوشاب نے چوروں کے خلاف ڈی ایس پی انوسٹگیشن سمیت چار تھانوں چار سب انسپکٹر اور سولہ سپاہیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی ہے۔
;
وادی سون چوروں کا آپریشن جاری وادی سون چوروں کا آپریشن جاری Reviewed by Khushab News on 9:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.