سپریم کورٹ ،سمیرا ملک کی اپیل منظور، درخواست مسترد


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سپریم کورٹ آف پاکستان کے لارجر بینچ نے سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک کی ناہلی کے خلاف دائر کردہ نظر ثانی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 2دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے ، سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار احمد چوہدری کی سربراہی میں بینچ نے محترمہ سمیرا ملک کو بی اے کی جعلی ڈگری کے الزام میں تا حیات ناا ہل قرار دیا تھا ۔ محترمہ سمیرا ملک نے اس فیصلہ کے خلاف ریویو پیٹیشن دائر کی جو سپریم کورٹ نے منظور کر کے اس کی سماعت کیلئے 2دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ مسٹر جسٹس ثاقب نثا ر، مسٹر جسٹس امیر مسلم، مسٹر جسٹس اعجاز افضل خان،مسٹر جسٹس اقبال علمدار رحمن اور مسٹر جسٹس مشیر عالم پر مشتمل ہے۔تاہم بنچ نےسمیرا ملک کی  اپنا وکیل تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ سمیرا ملک نے اپنے وکیل افتخار گیلانی کو تبدیل کرکے انکی جگہ عاصمہ جہانگیر کو وکیل کے طور پیش کرنے کی درخواست دی تھی جو سپریم کورٹ نے مسترد کردی۔ یاد رہے کہ 28اکتوبر2013کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی ڈگری کیس میں پاکستان مسلم لیگ نون کی رکنِ قومی اسمبلی سمیرا ملک کو نااہل قرار دے دیا تھا۔این اے 69 خوشاب سے انکے مخالف امیدوار عمر اسلم نے سمیرا ملک کی تعلیمی اسناد چیلنج کی تھیں۔عدالتِ عظمیٰ نے سمیرا ملک کا بطور ایم این اے یکم مارچ 2008کو جاری کیا گیا کامیابی کا نوٹفیکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا تھا کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کرے۔اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سمیرا ملک کیخلاف فوجداری مقدمہ کے اندارج کا استغاثہ زیر سماعت ہے
;
سپریم کورٹ ،سمیرا ملک کی اپیل منظور، درخواست مسترد سپریم کورٹ ،سمیرا ملک کی اپیل منظور، درخواست مسترد Reviewed by Khushab News on 5:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.