الیکشن کمیشن مخالف کی دھمکیوں کا نوٹس لے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یونین کونسل ہموکہ سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک طاہر حسین جوئیہ نے کہا کہ جہاں بھی پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا ہوتا ہے وہاں دھاندلی دھاندلی کا رونا شروع ہو جاتا ہے اور اب ہموکہ یونین کونسل کے عوام میں ہماری پذیرائی اور یقینی جیت سے بوکھلا کر پی ٹی آئی کے امیدوار نے الیکشن سے ایک ماہ پہلے ہی سے دھاندلی دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا ہے تاکہ اپنی شکست کو پی ٹی آئی کے روائتی دھاندلی الزام کے پیچھے چھپا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے مخالف کے پاس کسی دھاندلی کے منظم منصوبہ کے کوئی ثبوت ہیں تو وہ الیکشن کمیشن ، ضلعی انتظامیہ اور میڈیا کے سامنے پیش کرے ورنہ اپنی کمزور پوزیشن اور شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرلے۔طاہر جوئیہ نے کہا کہ لوگ اب باشعور ہو گئے ہیں اور جاگیردارانہ سوچ کو ناپسند کرتے ہیں اور اب ووٹ کی طاقت سے اسے مسترد کرنے کے لئے جس طرح جوش وخروش سے ہمارا ساتھ دے رہے ہیں اسکو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی اب اس یونین کونسل سے بہانے بنا کر بھاگنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہامیری الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ امن خراب کرنے کی دھمکییوں کا نوٹس لے اور انتخابی مہم کے دوران یا الیکشن کے روز امن و امان کا مسلۂ کھڑا کرکے الیکشن کے پر امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے منظم منصوبہ بندی کا نوٹس لے۔ ملک طاہر جوئیہ نے کہا یونین کونسل ہموکہ سے ہماری کامیابی بالکل واضح ہے اس لیئے ہماری تو یہ شدید خواہش ہے کہ ماحول پر امن رہے اور امن و امان خراب کرنیوالوں کیخلاف ہم قانون کی مدد ہی چاہتے ہیں کیونکہ ہم پر امن جماعت کے پر امن نمائندے ہیں اور ویسے بھی ہم بھلا اپنی جیت کو جو کہ ووٹ کے ذریعے یقینی ہے کوکو کیوں  کسی صورت سبوتاژ کرنے کی اجازت دینگے۔
;
الیکشن کمیشن مخالف کی دھمکیوں کا نوٹس لے الیکشن کمیشن مخالف کی دھمکیوں کا نوٹس لے Reviewed by Khushab News on 6:53:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.