شاکر بشیر نے بدعہدی کی، آصف بھا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر،وصوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ مخلص لیگی کارکن ہی ہمارا صل سرمایہ ہے اور جن بے لوث کالیگی کارکنوں، دوستوں اور ساتھیوں نے ضلع کو مسلم لیگ ن کا قلعہ بنایا اور جنہوں نے ہمیں ایوانوں تک پہنچایا انہیں چھوڑ دینا یا انکے ساتھ منافقت و دوغلا پن ہمارا شیوہ نہیں۔ گزشتہ رات جوہرآباد بلاک نمبر چھ میں وارڈ چار سے آزاد امیدوار ملک طارق محمود اعوان کے لئے رانا اسلام کی جانب سے منعقد کی گئی ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایم این اے نے ملک طارق اعوان جیسے شریف اور مخلص لیگی کارکن کیساتھ ٹکٹ کے معاملے میں بد عہدی کی ہے اور میں شرمندہ ہوں کہ میرا ایم این اے ایک بد عہد شخص ہے۔ انہوں نے کہا لاہور میں حمزہ شہباز کے سامنے ایم این اے شاکر بشیر اعوان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک طارق اعوان کے مدمقابل قاری باسط کو دستبردار کروا دینگے اور ملک طارق اعوان کو بلامقابلہ سیٹ کا تحفہ دینگے لیکن جو ہرآباد آکر انہوں نے ایک سوچی سجھی سازش کے تحت اس ٹکٹ کو لٹکائے رکھا اور عین آخری وقت میں میرے ساتھ ، طارق اعوان کے ساتھ، بلاک نمبر چھ کے ساتھ مسلم لیگ ن کے ورکروں کے ساتھ دھوکا کیا لیکن ہم آج اعلان کرتے ہیں کہ وارڈ نمبر چار میں مسلم لیگ ن کا اصلی امیدوار ملک طارق اعوان ہے جو ایم ین اے کی بد عہدی کی وجہ سے بالٹی کے نشان پر الیکشن لڑرہا ہے۔ ملک آصف بھا نے کہا کہ ایم این اے کو اگر الیکشن لڑنے کا شوق ہے تو یہ شوق ہم بھی رکھتے ہیں اور انکی غلط فہمیاں دور کردینگے۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر نذر خان بلوچ نے کہا کہ یوتھ ونگ کے نو جوان خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ طارق اعوان کیساتھ ناانصافی کے معاملے کو اعلی قیادت تک لیکر جائیں گے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن جوہرآباد سٹی کے صدر جی احمد نواز،عہدیداروں کے علاوہ میونسپل کمیٹی جوہرآباد سے ن لیگ کے نامزد کونسلروں ملک اکرم شہزاد اعوان، میاں عبدالغفور، ملک ربنواز چدھڑ، ملک افضال اعوان، حاجی ملک اشرف اعوان،سمیت سولہ کونسلروں نے طارق محمود اعوان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ ہم اپنی انتخابی مہم چھوڑ کر اس لئے یہاں آئے ہیں تاکہ چھ بلا ک کے عوام پر واضح کردیں کہ وارڈ نمبر چار سے بالٹی کے نشان پر ملک طارق اعوان ہی مسلم لیگ ن کا اصل امیدوار ہے۔وارڈ کی معزز شخصیت ملک امیراعوان ، رانا اسلام، اصغر کلیالی،محمود کلیال،ملک آصف کلیال،شیر محمد کلیال،سابق کونسلر صوفی زمان،چوہدری محمد علی گجر،ڈاکٹر نادر اعوان گروپ،حاجی خیر دین،رانا وسیم ایڈووکیٹ،رانا لیاقت علی،رانا کاشف،مہر افتخار،مہر رفیق،داری کھوکھر،گلزار کھوکھر،حاکم علی اعوان، ملک قیصر اعوان،حاجی احمد علی اعوان،ملک ممتاز اعوان،فہیم بٹ،کامران بٹ،ذیشان بٹ،ملک محبوب،شکیل اعوان جھنگے والے نے اپنی اپنی برادریوں سمیت ملک طارق اعوان کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے انکے حق میں دعائے خیر دی۔آخر میں طارق اعوان نے ملک آصف بھا، مسلم لیگ ن کے عہدیداروں نامزد کونسلروں اور اہل محلہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا میں انشااللہ آپ سب کی توقعات پر پورا اترونگا۔
;
شاکر بشیر نے بدعہدی کی، آصف بھا شاکر بشیر نے بدعہدی کی، آصف بھا Reviewed by Khushab News on 9:11:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.