کھوڑہ ، طوفان گروپ نےحافظ عبدالرحمن مکی کی حمائت کا اعلان کردیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) یونین کونسل کھوڑہ کے وارڈ نمبر4سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ میری سیاست کا واحد مقصد عوام کی خدمت اور اپنے وارڈ کو مثالی بنا نا ہے ۔گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے موقع دیا تو انشااللہ انکے مسائل دہلیز پر حل کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گذشتہ تین سالوں میں عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے اور اُنھیں بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کیلئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا انشاء اﷲ وہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد عوامی خدمات کے اس عمل کو جاری رکھیں گیااُنھوں نے کہا کہ میرے انتخابی حلقہ کے مکینوں کی محبتیں میرا زادِ راہ ہیں۔ میرا ہر قدم شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اُٹھے گا۔ اس موقع پر کھوڑہ کے انتہائی بااثر سیاسی گروپ طوفان گروپ کے عمران چوہدری نے اپنے گروپ کے سینکڑوں ووٹر کی طرف سے بھرپور حمائت کا اعلان کیا۔
;
کھوڑہ ، طوفان گروپ نےحافظ عبدالرحمن مکی کی حمائت کا اعلان کردیا کھوڑہ ، طوفان گروپ نےحافظ عبدالرحمن مکی کی حمائت کا اعلان کردیا Reviewed by Khushab News on 11:35:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.