یونین کونسل آدھی سرگل اصل مقابلہ کس کے درمیان؟


<



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یونین کونسل38 آدھی سرگل ڈراوی اور چکوک 19.20.29ایم بی پر مشتمل ہے ۔ یہاں کل وٹون کی تعداد تقریبا دس ہزارہے اور چیرمین وائس چیرمین کے چار امیدوار مقابلے میں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ملک غلام حسن سلہال جو ملک سیدرسول سلہال سابق تحصیل ناظم نورپور تھل کے صاحبزادے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارسابق ناظم یوسی ملک عبدالحفیظ بوڑانہ ہیں جبکہ ملک خضر حیات عثمانی بوڑانہ جعمیت علماء اسلام(ف) کے امیداوار ہیں اور ملک محمد فاضل سلہا ل آزاد امیدوار ہیں آدھی سرگل موضع میں اکثریت بوڑانہ برادری کی ہے جسکے امیدوار ملک عبدالحفیظ بوڑانہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہیں اور انہیں اکثر برادری کی حمایت حا صل ہے تاہم جے یو آئی ف کے ملک خضرحیات عثمانی بوڑانہ بھی کافی اثررسوخ رکھتے ہیں اور انہیں بوڑانہ برادری کی معقول حمائت حاصل ہے۔ دوسرے نمبر پر سلہال برادری ہے جو پی ٹی آئی کے امیدوار ملک غلام حسن سلہال کو سپورٹ کر رہی ہے اور آزاد امیدوارملک محمد فاضل سلہال بھی کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تیسرے نمبر پر پھوڑ برادری ہے جعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار برائے وائس چیرمین ملک محمد ظفر پھوڑ کو سپورٹ کر رہی ہے ڈراوی میں اکثریت کلیرا بررادری ہے آزاد میدوار برائے وائس چیرمین کا تعلق کلیرا برادری سے ہے اور ڈراوی کی معروف سیاسی شخصیت ملک عبدالرزاق کلیرا نمبردار مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالحفیظ بوڑانہ کو سپورٹ کر رہے ہیں اور ملک محمد فرید کلیرا پی ٹی آئی کے غلام حسن سلہال کی سپورٹ کر رہے ہیں19۔ چک کے سابق یو سی نائب ناظم چوہدری طارق اقبال پی ٹی آئی کے وائس چیرمین امیدوارہیں اور 20چک کے چوہدری اسماعیل ظہیر مسلم لیگ ن کے وائس چیرمین کے امید وار ہیں۔ اس تمام معروضی صورتحال کو پیش نظر رکھا جائے تو بظاہرر تو مقابلہ پی ٹی ائی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے درمیان ہے لیکن جے یو آئی ف کے امیدوارملک خضر حیات عثمانی جو علاقہ میں سماجی کارکن کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور کافی موثر و فعال رہتے ہیں اورپی ٹی آئی اور ن لیگ کے

کے امیدوراں کو ٹف ٹائم دینے کی کا فی حد تک صلاحیت رکھتے ہیں۔
نوٹ : یونین کونسل کے تقریبا تمام علاقوں کے مختلف الخیال دوھڑوں سے وابسطہ افراد سے سروے کی بنیاد پر قیوم جٹ نے یہ تجزیہ مکمل طور پر غیر جانبداری سے مرتب کیا ہے۔
;
یونین کونسل آدھی سرگل اصل مقابلہ کس کے درمیان؟ یونین کونسل آدھی سرگل اصل مقابلہ کس کے درمیان؟ Reviewed by Khushab News on 1:48:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.