یونین کونسل اوچھالی کی دلچسپ صورتحال


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) تحصیل نوشہرہ کی چھ یونین کونسلوں میں آج مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری ہونے کے بعددلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی کیونکہ بعض یونین کونسلوں میں مسلم لیگ ن کے دودو امیدوار تھے ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل اوچھالی سے امیدوار برائے چئیرمین ملک فتح خان کاہو اور حاجی امجد دونوں مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے جبکہ ٹکٹ حاجی امجد لینے میں کامیاب ہو گیا لیکن فتح خان کاہو آزاد امیدوار ہو کر الیکشن لڑیں گے اب اوچھالی یونین کونسل میں مسلم لیگ ن بہت کمزور ہو گئی ہے وہاں پر اب ملک غلام حسین یرال جو شیر زمان نمبردار گروپ سے الیکشن لڑ رہے وہ مضبوط ہو گئے ہیں کیونکہ انکے مضبوط ہونے کی وجہ یہ ہے کہ فتح خان کاہو زیادہ تر مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی امجد کو نقصان پہنچائیں گے مسلم لیگ ن کیلئے بہت مشکل ہو چکا ہے اگر ملک غلام حسین یرال کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ مل گیا تو وہ ان دونوں کیلئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے کیونکہ ملک شیر زمان نمبردار نے ضمنی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کو اوچھالی یونین کونسل سے شکست سے دوچار کیا ہے ۔
نوٹ یہ تجزیہ یونین کونسل کے مختلف افراد کی آراء سے اخذ کیا گیاہے ادارہ کا اس سے کلی یا جزوی طور پر متفق ہونا ضروری نہیں
;
یونین کونسل اوچھالی کی دلچسپ صورتحال یونین کونسل اوچھالی  کی دلچسپ صورتحال Reviewed by Khushab News on 9:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.