بلدیاتی الیکشن کے بعد ترقیاتی منصوبوں میں تیزی آئیگی، جاوید اعوان

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خصوصی )ایم پی اے ملک جا وید اقبال اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف کی مدبرانہ پا لیسی اور جرا ت مندانہ اقدامات کے نتیجے میں دور افتا دہ اور پسماندہ علا قوں میں ڈویلپمنٹ کی رفتا ر تیز ہو ئی علا قہ کے مکین حکو مت کی پا لیسیو ں سے بلا امتیا ز مستفید ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ اس بلدیا تی انتخا بات کے بعدڈویلپمنٹ میں مزید بہتری آئے گی ان خیا لا ت کا اظہار وہ پدھراڑ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چئیر مین ملک عمران بشیر کے الیکشن آفس کی افتتا حی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر امیدوار چئیر مین یو سی پدھراڑ ملک عمران بشیر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ علا قہ اور عوام کی خدمت کے جزبے کے تحت سیاسی میدان میں اترے ہیں ہمارے بزرگو ں کی سیا سی خدمات کسی ڈھکی چھپی نہیں انہو ں نے کہا کہ عوام کو زندگی کی بنیا دی سہو لیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے کا میاب ہو کر عوامی خدمت کی مثال قائم کر یں گے ۔
;
بلدیاتی الیکشن کے بعد ترقیاتی منصوبوں میں تیزی آئیگی، جاوید اعوان بلدیاتی الیکشن کے بعد ترقیاتی منصوبوں میں تیزی آئیگی، جاوید اعوان Reviewed by Khushab News on 9:52:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.