عمر اسلم کے جلسے میں احسان ٹوانہ کے چرچے

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے رہنما ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ وادی سون کی عوام کو تمام سہولیات سے محروم رکھا گیا مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرانا ہمارا مقصد ہے انشا اللہ اللہ کے فضل اور عوام کے تعاون سے الیکشن جیت کر عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرانا ہماری ذمہ واری ہے عوام سے کئے گئے وعدے ہم پورا کریں گے یہاں کی عوام کو بنیادی سہولیات سے محرومی مقدر بن گئی ہے پینے کا صاف پانی میسر نہیں سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں وہ موضع مردوال میں مختلف برادریوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں پی ٹی آئی کی قیادت پر لگی ہوئی ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی ہر فرد کو سستا انصاف ملے گا اور ملک پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوگا کیونکہ قائد عمران خان پاکستانی عوام کو ترقی و خوشحالی کے جانب لے جانا چاہتے ہیں ملک عاقل حسین نے کہا کہ ہماری پارٹی کیلئے بے پناہ قربانیاں تھیں لیکن ہماری خدمات کو فراموش کیا گیا اس موقع پر ملک محمد افضل نمبردار ،ملک شیر افضل سابق کونسلر،ملک محمد اقبال پروفیسر، ملک شیر ،پھتوال،ہتھوال،زرال،محمدال،سملال برادریوں نے یو سی مردوال پی ٹی آئی کے امیدوار برائے چیئرمین ماسٹر ملک محمد شیر اور کونسلر ملک محمد اشرف کی حمایت کا اعلان کیا نمبردار ملک محمد افضل اور سابق کونسلر ملک شیر افضل نے بتایا کہ سابق ضلع چیئرمین ملک احسان اللہ ٹوانہ کی کاوشوں کی بدولت ہم نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن تک جوائن کی ہے اگلے عام انتخابات میں ساتھیوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔
;
عمر اسلم کے جلسے میں احسان ٹوانہ کے چرچے عمر اسلم کے جلسے میں احسان ٹوانہ کے چرچے Reviewed by Khushab News on 8:55:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.